وزیر اعلی پنجاب کی مختلف انقلابی منصوبوں کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد منشیات کے لیے نیا محکمہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد منشیات کے لیے نیا محکمہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے ...
ایک نئی تحقیق میں ان چوہوں میں نیوروڈیجنریشن کی اعلی سطح پائی گئی ہے جنہوں نے دوبارہ استعمال شدہ ڈیپ ...
امریکہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی ...
سپریم جوڈیشل کونسلکے ارکان کو لکھے گئے ایک چونکا دینے والے خط میں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں ...
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے جو اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی کی موجودہ تجویز کو مسترد کیا ہے اس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فوری طور پر جنگ بندی کی قرارداد سے ہونے والے نقصان کا پتہ چلتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی مسلح گروپ حماس کے "مطالبات" کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ ان کے مطالبات میں جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔ امریکہ نے اسرائیلی بیان کو غلط قرار دے دیا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کو سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل ہی ردعمل تیار کر لیا گیا تھا۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے نائب رہنما مروان عیسیٰ تقریباً دو ہفتے قبل نصیرات پناہ گزین کیمپ کے نیچے ایک سرنگ کمپلیکس پر حملے میں مارے گئے تھے۔ ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ ہم نے تمام انٹیلی جنس کی جانچ کی ہے۔ مروان عیسی قتل ہو چکے ہیں۔ حماس کے سیاسی عہدیدار عزت الرشق نے کہا کہ انہیں اسرائیلی دعوے پر بالکل اعتماد نہیں ہے اور یہ کہ گروپ کی عسکری قیادت اس حوالے سے حتمی بات کرے گی۔ ریئر ایڈمرل ہگاری نے حماس رہنما مروان عیسیٰ کو 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملوں کے گروپ کا نمبر تھری اور منتظمین میں سے ایک قرار دیا جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 253 دیگر کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، اس کے بعد سے غزہ میں 32,400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81 افراد بھی شامل ہیں۔ برطانیہ سمیت کونسل کے چودہ ارکان نے اس متن کے حق میں ووٹ دیا، جس میں تمام بقیہ یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی میں فوری توسیع کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ امریکہ نے کہا اس نے 7 اکتوبر کے حملوں پر حماس کی مذمت کی لیکن جس طرح سے اسرائیل جنگ کر رہا ہے اس پر مایوسی ہے۔ امریکی قرارداد کے بعد احتجاج کے طور پر اسرائیل نے اسرائیلی وفد کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملہ ایک انسانی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ بعد ازاں حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں دوحہ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں امریکہ، قطر اور مصر کے ثالثوں کی طرف سے پیش کردہ تازہ ترین جنگ بندی کے منصوبے کو مسترد کر دیا گیا۔
واٹس ایپ نے صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لئے اپنے پلیٹ فارم میں ایک اہم تبدیلی کرنے کا ...
حیدرآباد میں مقیم نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کمار نے کہا ہے کہ ہفتے میں ایک بار بھی ورزش کرنا جسمانی سرگرمی ...
وفاقی حکومت نے ایران پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے آزادی حاصل کرنے کا فیصلہ ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد کی صنعتوں میں ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم (ٹی ٹی ایس) ...
رمضان کا مہینہ چل رہا ہے۔ مسلمان روزے رکھتے ہیں جس کا آفاز سحری سے ہوتا ہے۔ ہمیں سحری سے لے کر افطار غروب آفراب رک کچھ کھانا پینا سے پرہیز کرنا ہوتا ہے۔ لوگ اس تلاش میں رہتے ہیں کہ انہیں سحری کے لئے کچھ ایسا کھانے کو ملے جو غذائیت سے بھرپور اور صحت افزا بھی۔ تو آئیے آج ہم آپ کو سحری کے وقت کھانے والی پانچ فائدہ مند غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ انڈے: انڈے میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ انڈے کھانا دن کے کسی بھی حصے میں غذائیت سے بھرپور کھانا ہے۔ ہمیں روزانہ کم از کم ایک انڈہ تو لازمی کھانا چاہیے۔ دودھ: دودھ میں کیلشیم اور وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کے لئے اہم ہوتے ہیں۔ دودھ کا گلاس روز پینے سے آپ ہڈیوں کے مختلف مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ چنے: چنے میں پروٹین، فائبر، اور آنٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ عموما صبح کے وقت سحری میں ان کو کھانا کچھ طبیعت پر ناگوار محسوس ہو سکتا ہے تاہم چنے آپ کو دن بھر میں بھوک کی شدت سے بچا سکتے ہیں۔ میٹھی لسی: میٹھی لسی میں وٹامن سی اور ای فائبر پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں۔ ویسے بھی یہ پاکستان میں تقریبا ہر گھر میں پی جاتی ہے۔ لسی تو سحری کے لئے ایک زبردست مشروب ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔ پھل: پھل میں آنٹی آکسیڈنٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے بہترین ہوتے ہیں۔ عموما ہم افطار کے وقت پھلوں کا اہتمام کرتے ہیں تاہم سحری میں بھی ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سحری کے وقت پھلوں کو کھانا آپ کا دن بھر توانا رکھ سکتا ہے۔