Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد: اسرائیل حماس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا

حرا خلیل by حرا خلیل
مارچ 28, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
اقوام متحدہ سلامتی کونسل

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے جو اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی کی موجودہ تجویز کو مسترد کیا ہے اس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی فوری طور پر جنگ بندی کی قرارداد سے ہونے والے نقصان کا پتہ چلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی مسلح گروپ حماس کے "مطالبات” کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ 

ان کے مطالبات میں جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔

 امریکہ نے اسرائیلی بیان کو  غلط قرار دے دیا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کو سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل ہی ردعمل تیار کر لیا گیا تھا۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے نائب رہنما مروان عیسیٰ تقریباً دو ہفتے قبل نصیرات پناہ گزین کیمپ کے نیچے ایک سرنگ کمپلیکس پر حملے میں مارے گئے تھے۔ 

ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ ہم نے تمام انٹیلی جنس کی جانچ کی ہے۔ مروان عیسی قتل ہو چکے ہیں۔

 حماس کے سیاسی عہدیدار عزت الرشق نے کہا کہ انہیں اسرائیلی دعوے پر بالکل اعتماد نہیں ہے اور یہ کہ گروپ کی عسکری قیادت اس حوالے سے حتمی بات کرے گی۔ 

ریئر ایڈمرل ہگاری نے حماس رہنما مروان عیسیٰ کو 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملوں کے گروپ کا نمبر تھری اور منتظمین میں سے ایک قرار دیا جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 253 دیگر کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ 

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق، اس کے بعد سے غزہ میں 32,400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81 افراد بھی شامل ہیں۔ 

برطانیہ سمیت کونسل کے چودہ ارکان نے اس متن کے حق میں ووٹ دیا، جس میں تمام بقیہ یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی میں فوری توسیع کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ 

امریکہ نے کہا اس نے 7 اکتوبر کے حملوں پر حماس کی مذمت کی لیکن جس طرح سے اسرائیل جنگ کر رہا ہے اس پر مایوسی ہے۔ 

امریکی قرارداد کے بعد احتجاج کے طور پر اسرائیل نے اسرائیلی وفد کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملہ ایک انسانی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ 

بعد ازاں حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں دوحہ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں امریکہ، قطر اور مصر کے ثالثوں کی طرف سے پیش کردہ تازہ ترین جنگ بندی کے منصوبے کو مسترد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکہ کے ساتھ تعلقات معمول پر آ گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

مالٹا کے نئے ویزا قوانین ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

مالٹا کے نئے ویزا قوانین: ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

نومبر 6, 2026
نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل: مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نومبر 6, 2026
اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

نومبر 6, 2026
جائیکو جے 5 ای وی کی قیمت پاکستان کی نئی الیکٹرک ایس یو وی

جائیکو جے 5 ای وی کی قیمت: پاکستان کی نئی الیکٹرک ایس یو وی 

نومبر 6, 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات روس کے ساتھ بڑے معاہدے کی تیاری

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات: روس کے ساتھ بڑے معاہدے کی تیاری

نومبر 6, 2026
چینی بین الاقوامی کیڈٹس مقابلے میں پاکستان کی فتح

چینی بین الاقوامی کیڈٹس مقابلے میں پاکستان کی فتح 

نومبر 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

مالٹا کے نئے ویزا قوانین ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

مالٹا کے نئے ویزا قوانین: ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

نومبر 6, 2026
نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل: مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نومبر 6, 2026
اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

نومبر 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.