Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بھارتی خاتون فیسبک پر ملنے والے شخص سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 25, 2023
in تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس
پیٹرولیم ڈیلرز آج وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کریں گے

بھارتی خاتون فیسبک پر ملنے والے شخص سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک ہندوستانی خاتون خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے شادی کرنے اور اس کے ساتھ رہنے کے لیے پاکستان آ گئی ہے جبکہ خاتون کی اس شخص سے دوستی  فیسبک پر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر دہلی کی رہائشی پینتیس سالہ انجو نے مبینہ طور پر  چند روز قبل اپنے 25 سالہ عاشق نصر اللہ کو دیکھنے کے لیے پاکستان کا سفر شروع کیا۔ نصر اللہ کا تعلق دیر بالا کے خوبصورت علاقے سے ہے۔

  ان دونوں میں سے کسی نے بھی ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا وہ ابھی تک شادی کے بندھن میں بندھے ہیں یا نہیں۔

دوستی فیسبک پر ہوئی

 ایک بیان میں انجو نے نصراللہ سے اپنی محبت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور نصراللہ کے درمیان فیس بک پر دوستی ہوئی جو اب محبت میں بدل چکی ہے اور اب وہ ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ ادھر سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجو اور نصراللہ کے درمیان دوستی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

دیر بالا کے ضلعی پولیس افسر مشتاق خان نے بھی خاتون کی آمد کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ لڑکی کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور وہ فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں اس متعلق انکوائری کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں |مسلم لیگ ن نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اسحاق ڈار کے امیدوار ہونے کی تصدیق کر دی

یہ بھی پڑھیں:  گوگل نے ڈوڈل کے ذریعہ اقبال بانو کو خراج تحسین پیش کیا.

سیما حیدر کا بدلہ ؟

 دلچسپ بات یہ ہے کہ آن لائن رومانس کا تازہ ترین واقعہ کچھ روز قبل 27 سالہ سیما غلام حیدر اور 22 سالہ سچن مینا کے درمیان منظر عام پر آیا جن کے مطابق ان کی ملاقات مقبول آن لائن گیم پب جی کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس واقعے کے مطابق سیما اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنے ساتھی کے ساتھ رہنے کے لیے بھارت بھاگ گئی تھی۔ سیما اپنے چار چھوٹے بچوں کے ساتھ مئی میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئی تھی۔ جوڑے نے شادی کرنے اور ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔ ناظرین اب حالیہ واقعے کو مزاح سے سیما حیدر کا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بنگلہ دیش عوامی لیگ رہنما سزائے موت

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ دور کے 7 سرکردہ رہنماؤں کوسزائے موت سنانے کا فیصلہ

ستمبر 16, 2026
خیبر پختونخوا اسکول ہفتہ وار تعطیلات

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتہ وار چھٹیوں کے وائرل نوٹیفکیشن پر محکمہ تعلیم کی وضاحت

ستمبر 16, 2026
پاک انڈونیشیا بحری تعاون

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین مشترکہ دفاعی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کا تاریخی فیصلہ

ستمبر 16, 2026
پی ٹی اے اونک سمز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اونک برانڈ کے خلاف بڑا ایکشن اور سموں کی فروخت پرپابندی 

ستمبر 15, 2026
پٹرول سبسیڈی اسکیم رجسٹریشن

وزیراعظم کا پٹرول سبسیڈی کے لیے مفت ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا بڑا ریگولیٹری حکم نامہ جاری

ستمبر 15, 2026
انڈین کرکٹ ٹیم ٹرافی تنازع

بھارت نے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے کیوں انکار کیا؟

ستمبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بنگلہ دیش عوامی لیگ رہنما سزائے موت

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ دور کے 7 سرکردہ رہنماؤں کوسزائے موت سنانے کا فیصلہ

ستمبر 16, 2026
خیبر پختونخوا اسکول ہفتہ وار تعطیلات

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتہ وار چھٹیوں کے وائرل نوٹیفکیشن پر محکمہ تعلیم کی وضاحت

ستمبر 16, 2026
پاک انڈونیشیا بحری تعاون

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین مشترکہ دفاعی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کا تاریخی فیصلہ

ستمبر 16, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.