اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے عطیہ کی گئی ایمبولینس پر شازیہ مری کا نام، صارفین کی تنقید

بلال رشید by بلال رشید
دسمبر 11, 2021
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے عطیہ کی گئی ایمبولینس پر شازیہ مری کا نام، صارفین کی تنقید

 پاکستان پاکستان –

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سانگھڑ ڈسٹرکٹ کو  عطیہ کی گئی ایمبولینس پر شازیہ مری کا نام دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے اپنے کارپوریٹ سوشل رسپونسی بیلیٹی پروگرام کے تحت سانگھڑ کو ایک ایمبولینس عطیہ کی تھی جس پر شازیہ مری کا نام لکھا ہے۔ 

OGDCL donated ambulances under Corporate Social Responsibility in Sanghar District , Sindh and Shazia Marri @ShaziaAttaMarri shamelessly put her name on ambulances “Donated by MNA Shazia Marri”🤦🏻‍♂️ pic.twitter.com/0dlUwDmiqY

— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) December 10, 2021

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایمبولینس پر اوجی ڈی سی ایل سی ایس آر پروگرام کے علاوہ واضح طور پر ” ڈونیٹڈ بائے ایم این اے شازیہ مری” لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنا نام لکھوانے کے علاوہ سوشل میڈیا میں کچھ افراد یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ضلع سانگھڑ کیلئے عطیہ کی گئی اس ایمبولینس کو شازیہ مری اپنے علاقے بیرانی میں لے گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم ہاؤس میں مقتول سری لنکن مینجر کے حوالے سے آج تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا   

وزیراعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے بھی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا کہ او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ ڈسٹرکٹ کو ایک ایمبولینس عطیہ کی مگر سندھ اور شازیہ مری کی بے شرمی دیکھیں کہ اس پر اپنا نام لکھوا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک علی ابوالحسن نامی صارف نے کہا کہ آپ سانگھڑ سے اس ایمبولینس کو اپنے شہر بیرانی لے گئی ہیں۔ صارف نے شازیہ مری کو مزید مخاطب کر کے کہا کہ آپ پر اس وقت شدید تنقید ہورہی ہے برائے مہربانی اس ایمبولینس کو واپس کیجیے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے بجٹ کی منظوری کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

ایک صارف نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم ایسے سیاستدانوں سے اور کیا امید کر سکتے ہیں؟

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے رنگ کی پی ٹی آئی کے پرچم سے مماثلت پر تنقید کرنے والی پیپلزپارٹی اب اس حرکت پر چلو بھر پانی میں غسل کرے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جوڑوں کے لیے بہترین مقامات

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جوڑوں کے لیے بہترین مقامات: کم خرچ  گائیڈ

جون 17, 2026
کے پی ڈومیسائل ایک دن میں حاصل کریں

کے پی ڈومیسائل ایک دن میں حاصل کریں: فاسٹ ٹریک سسٹم گائیڈ

جون 17, 2026
گھر بیٹھے ڈالرز

دی اینٹی آفس بلیو پرنٹ: پاکستانی طلبہ گھر بیٹھے ڈالرز کیسے کما رہے ہیں؟

جون 17, 2026
پاکستان میں سب سے زیادہ بکنے والی کاریں

پاکستان میں سب سے زیادہ بکنے والی کاریں: سوزوکی آلٹو اور کرولا کی حکمرانی کی وجہ

جون 17, 2026
پاکستان میں بہترین سگنل بوسٹر

پاکستان میں بہترین سگنل بوسٹر: قیمت، خصوصیات اور خریدنے کی گائیڈ

جون 17, 2026
پاک فضائیہ میں سویلین بھرتیاں

پاک فضائیہ میں سویلین بھرتیاں 2026: خالی اسامیاں اور رجسٹریشن کی تفصیلات

جون 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جوڑوں کے لیے بہترین مقامات

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں جوڑوں کے لیے بہترین مقامات: کم خرچ  گائیڈ

جون 17, 2026
کے پی ڈومیسائل ایک دن میں حاصل کریں

کے پی ڈومیسائل ایک دن میں حاصل کریں: فاسٹ ٹریک سسٹم گائیڈ

جون 17, 2026
گھر بیٹھے ڈالرز

دی اینٹی آفس بلیو پرنٹ: پاکستانی طلبہ گھر بیٹھے ڈالرز کیسے کما رہے ہیں؟

جون 17, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔