Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیر اعظم ہاؤس میں مقتول سری لنکن مینجر کے حوالے سے آج تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا

بلال رشید by بلال رشید
دسمبر 7, 2021
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
وزیر اعظم ہاؤس میں مقتول سری لنکن مینجر کے حوالے سے آج تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا

 اسلام آباد اسلام آباد –

وزیر اعظم ہاؤس

کا دفتر آج سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گا جسے گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا تھا۔ 

 سینکڑوں مظاہرین پر مشتمل ایک ہجوم نے، جس میں فیکٹری کے ملازمین بھی شامل تھے، پریانتھا کمارا کو جمعہ کے روز تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا اور بعد میں توہین مذہب کے الزام میں اس کی لاش کو جلا دیا تھا۔

 راجکو انڈسٹریز کے 900 ورکرز کے خلاف اگوکی سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ارمغان کی درخواست پر پاکستان پینل کوڈ کی انسداد دہشت گردی کی دفعات 302، 297، 201، 427، 431، 157، 149 اور 7 اور 11 ڈبلیو ڈبلیو کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ 

 اس واقعے کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ پیدا ہوا جس  کے بعد حکومت کی جانب سے انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ 

پریونتھا کمارا کی باقیات کو پیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا پہنچایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں | مریم نواز کے وزیر اعظم کے لئے نامناسب الفاظ کے بعد سوشل میڈیا صارفین برہم   

آج ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں مقتول کی تصویر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ یہ تقریب کمارا کے خاندان اور سری لنکن قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ 

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجیکراما، تھنک ٹینکس کے ارکان، ماہرین تعلیم، مذہبی سکالرز اور مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایف آئی اے اب سندھ میں بھی منی لانڈنگ کیسز کہ تحقیقات کرے گی

اس کے علاوہ، پریانتھا کمارا کے ساتھی ملک عدنان کو بھی تغمہ شجاعت سے نوازا جائے گا جس نے اپنی جان بچانے کی کوشش کی تھی۔ 

 سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس واقعے کی ویڈیوز میں ملک عدنان کو ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو کہ بےسود رہا۔ ورکرز نے ملک عدنان پر قابو پالیا اور سری لنکن شہری کو گھسیٹ کر سڑک پر لے گئے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے اس بہادر کوشش کا نوٹس لیا تھا اور اتوار کو ملک عدنان کی "اخلاقی جرات اور بہادری” کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایشین گیمز پرچم برداروں کا اعلان

جاپان بیسویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان کے قومی دستے اور آفیشل پرچم برداروں کی توثیق

ستمبر 17, 2026
پمز ہسپتال آگ

اسلام آباد پمز ہسپتال ہولناک آگ سےبچ جانے والی نوزائیدہ بچی وینٹی لیٹر پر دم توڑ گئی

ستمبر 17, 2026
پاک فوج امریکی ڈرون معاہدہ

پاک فوج اور امریکی کمپنی پاورس کے مابین جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی کا اسٹریٹجک معاہدہ

ستمبر 17, 2026
چوری شدہ نوادرات واپسی پاکستان

امریکہ کی جانب سے پاکستان سے چوری شدہ 36 تاریخی نوادرات کی واپسی کا ثقافتی بریک تھرو

ستمبر 17, 2026
تمغہ شجاعت نرس رضیہ نورین

پمز ہسپتال کی بہادر نرس رضیہ نورین کے لیے تمغۂ شجاعت کی صدارتی منظوری

ستمبر 17, 2026
مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل قراردادیں

پاکستان کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ 

ستمبر 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایشین گیمز پرچم برداروں کا اعلان

جاپان بیسویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان کے قومی دستے اور آفیشل پرچم برداروں کی توثیق

ستمبر 17, 2026
پمز ہسپتال آگ

اسلام آباد پمز ہسپتال ہولناک آگ سےبچ جانے والی نوزائیدہ بچی وینٹی لیٹر پر دم توڑ گئی

ستمبر 17, 2026
پاک فوج امریکی ڈرون معاہدہ

پاک فوج اور امریکی کمپنی پاورس کے مابین جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی کا اسٹریٹجک معاہدہ

ستمبر 17, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.