Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

طیارہ حادثے میں نئے انکشافات، پی آئی اے اور پائلٹس آمنے سامنے

بلال رشید by بلال رشید
مئی 28, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس
طیارہ حادثے میں نئے انکشافات، پی آئی اے اور پائلٹس آمنے سامنے

مئی 27 2020: (جنرل رپورٹر) پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں نئے انکشافات کا سامنا ہوا ہے جبکہ پی آئی اے اور پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن پالیا نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیر ٹریفک اینڈ اپروچ کنٹرولر نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹ نے مسلسل دی جانے والی ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کے باعث پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ جبکہ پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن پالیا نے کہا ہے کہ اصل کرداروں کو بچانے کی ناکام کوشش کے سلسلے میں گھناونے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور ہونے والی تحقیقات کو غلط رخ دیا جا رہا ہے۔

پالیا نے وزیر اعظم اور مشیر ہوا بازی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے مکمل ہونے تک پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کو غیر فعال کریں اور انٹرنیشنل ایوی ایشن ماہرین کی زیر نگرانی تحقیقات کا سلسلہ جاری کیا جائے۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر اور اپروچ کنٹرولر نے طیارہ حادثہ تحقیقاتی ٹیم کو دئیے گئے تحریری جواب میں لکھا ہے کہ کپتان نے ان کی ہدایات کو مسلسل نظر انداز کیا اور 10 ناٹیکل میل کے زریعے دی گئی ہدایات پر بھی عمل نا کیا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

مزید کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ سے قبل اونچائی 1800 فٹ تک ہونی چاہیے تھی جبکہ کپتان 3000 فٹ کی بلندی پر جہاز اڑا رہا تھا۔ کپتان کو ہدایات دینے پر کپتان نے کہا کہ وہ کینڈبگ سے قبل صورتحال کنٹرول کر لے گا جبکہ وہ ایسا نا کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ کی واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ طور پر پڑھا جاتا ہے؟ جانئے اہم معلومات

دئیے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ جہاز کا کپتان لینڈنگ کے وقت سپیڈ اور اونچائی کنٹرول کرنے کے وقت لینڈنگ گیر کھولنا بھول گیا تھا سو جب کپتان نے جہاز کو لینڈنگ کروائی تو دونوں انجن رن وے سے ٹکرائے اور تین بار رگڑ بھی کھائی جس کے باعث چنگاریاں نکلیں لیکن کپتان نے جہاز کو دوبارہ ٹیک آف کر دیا۔

دوسری جانب پالیا نے کہا کہ تحقیقات میں غلط ملط چیزوں کو بیان کر کے اصل کرداروں کو بچانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات ہونے تک پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کو غیر فعال کیا جائے۔

پالیا تنظیم کے ترجمان نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انجن پر رگڑ لگی تو کیپٹن کو بروقت اطلاع کیوں نا دی گئی ؟ جب ایمرجنسی لینڈنگ کی ضرورت تھی تو لمبا راستہ کیوں بتایا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات ہونی چاہیے تا کہ اصل کردار سامنے آ سکیں۔

ترجمان پالیا نے کہا کہ ان افسردہ حالات میں کوئی نیا پنڈورا باکس نہیں کھولنا چاہتے۔ حادثے کی تحقیقات کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026

ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026: پاکستانی ٹیم کے میچز، مقام اور تاریخیں

جولائی 3, 2026
کے پی بورڈز میٹرک رزلٹ 2026

کے پی بورڈز میٹرک رزلٹ 2026: نتائج کے اعلان کی متوقع تاریخیں

جولائی 3, 2026
ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹی

کیا آپ کی آن لائن ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ ہے؟ تصدیق کرنے کا آسان طریقہ 

جولائی 3, 2026
سوزوکی آلٹو کی فیول ایوریج

سوزوکی آلٹو میں فیول کی بچت کو کیسے بڑھایا جائے: پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 5 عملی ٹپس 

جولائی 3, 2026
نادرا فیملی ریکارڈ

نادرا ایپ سے اپنے خاندان کے شجرہ میں غیر متعلقہ افراد کی رپورٹ کیسے کریں؟ مکمل 2026 گائیڈ 

جولائی 3, 2026
ایم ڈی کیٹ 2026 آن لائن رجسٹریشن

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا: رجسٹریشن کی مکمل گائیڈ 

جولائی 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026

ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026: پاکستانی ٹیم کے میچز، مقام اور تاریخیں

جولائی 3, 2026
کے پی بورڈز میٹرک رزلٹ 2026

کے پی بورڈز میٹرک رزلٹ 2026: نتائج کے اعلان کی متوقع تاریخیں

جولائی 3, 2026
ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹی

کیا آپ کی آن لائن ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ ہے؟ تصدیق کرنے کا آسان طریقہ 

جولائی 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.