اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

امارات اوراسرائیل کے امن معاہدہ کی تقریب، مشرق وسطی میں امن کے نئے دور کا آغاز

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 16, 2020
in متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
امارات اوراسرائیل کے امن معاہدہ کی تقریب، مشرق وسطی میں امن کے نئے دور کا آغاز

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر دستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس میں 15 ستمبر کو منعقد ہوئی جس کے بعد مشرق وسطی میں امن کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ ایک طویل عرصے سے اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک سمیت دیگر مسلمان ممالک نے اپنے تعلقات قطع کر رکھے تھے جبکہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے امن معاہدہ کر کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ 

اس تقریب میں بحرین کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جبکہ بحرین اور اسرائیل کے ساتھ علیحدہ علیحدہ امن اعلامیہ پر دستخط کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے بعد تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باغ میں تقریب کا انعقاد کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امن معاہدے کی تقریب کے آغاز میں کہا کہ ان تینوں ممالک کے رہنماؤں کی بدولت آج ہم ایک ایسے مستقبل کی طرف جا رہے ہیں جس میں تمام مذاہب اور ہر طرح کے لوگ امن اور خوشحالی کے ساتھ مل کر جئیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطی میں امن کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا جبکہ دنیا بھر کے مسلمان اب مسجد اقصی میں نماز ادا کر سکیں گے۔ اس موقع ہر اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے جلد مزید پانچ عرب ممالک امن  معاہدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  متحدہ عرب امارات کی اربوں ڈالر سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں

اس موقع پر امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے اسرائیلی وزیر اعظم کا امن کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کے علاوہ کسی بھی چیز کا مطلب تباہی ، غربت اور انسانی تکلیف ہے۔ یہ سیاسی فائدے کے لئے کوئی نعرہ نہیں ہے کیونکہ ہم میں سے ہر ایک مزید خوشحال اور محفوظ مستقبل کے منتظر ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالطیف نے اس تاریخی معاہدے کو مشرق وسطی کے تمام لوگوں اور خاص طور پر نوجوان نسل کے لاکھوں افراد کے لئے ایک نئی امید قرار دے دیا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی آئی ٹی بی جابز 2026

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں نئی نوکریوں کا اعلان: جانیں آپ کیسے اور کہاں آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں؟ 

جون 15, 2026
کلینک آن ویلز سروس

پنجاب کلینک آن ویلز سروس: صحافی اور میڈیا ورکرز اس انقلابی پروگرام سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟

جون 15, 2026
ہانیہ عامر اسکن کیئر روٹین

ہانیہ عامر اسکن کیئر روٹین: مقامی پروڈکٹس کی مدد سے ان کا وائرل سمر گلو کیسے حاصل کریں؟

جون 15, 2026
پاکستان میں ہائی ڈیمانڈ اسکلز

روایتی ڈگری سے بہتر آمدن: پاکستان میں 5 ہائی ڈیمانڈ اسکلز جو آپ کو لاکھوں کما کر دے سکتی ہیں

جون 15, 2026
انٹرنیشنل پیمنٹ

انٹرنیشنل پیمنٹ منگوانے کا طریقہ: پاکستانی فری لانسرز اور ریموٹ ورکرز کے لیے مکمل پریکٹیکل گائیڈ

جون 15, 2026
بجلی کا بل کم کرنے کے طریقے

بجلی کا بل کم کرنے کے طریقے: سولر پینلز کے بغیر ماہانہ بل ادھا کرنے کے 4 آزمودہ طریقے

جون 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی آئی ٹی بی جابز 2026

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں نئی نوکریوں کا اعلان: جانیں آپ کیسے اور کہاں آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں؟ 

جون 15, 2026
کلینک آن ویلز سروس

پنجاب کلینک آن ویلز سروس: صحافی اور میڈیا ورکرز اس انقلابی پروگرام سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟

جون 15, 2026
ہانیہ عامر اسکن کیئر روٹین

ہانیہ عامر اسکن کیئر روٹین: مقامی پروڈکٹس کی مدد سے ان کا وائرل سمر گلو کیسے حاصل کریں؟

جون 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔