Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ٹیکس ریٹرنز ادا نہیں کریں گے ،تاجروں کا اعلان

عدیل حسن by عدیل حسن
جولائی 30, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پاکستان-ٹیکس-ریٹرن

حکومت کی جانب سے پنجاب میں 5 اگست تک بازار اور دکانیں بند کرنے کے اعلان کے خلاف انجمن تاجران پاکستان نے ٹیکس ریٹرن ادا نا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے عید الاضحی کے اہم موقع پر بازار اور دکانیں بند کروا کر غلط فیصلہ کیا ہے۔ 

رہنما انجمن تاجران پاکستان نعیم میر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عید الاضحی کے اہم موقع پر کاروبار بند کر کے غلط فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تاجر حضرات ٹیکس ریٹرن نہیں ادا کریں گے جبکہ بجلی کے کمرشل بل بھی نہیں دئیے جائیں گے۔ مزید برآں انہوں نے کمرشل اداروں سے ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کاروبار بند کر کے تاجروں سے دشمنی مول لی ہے اور انہیں خوامخواہ انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاجروں کو مصیبت اور دکھ درد میں ڈال کر معیشت کا پہیہ نہیں چلایا جا سکتا۔ 

نعیم میر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تاجروں کے لئے دو دو قانون ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا دیگر صوبوں کا  کورونا بھی پنجاب بھی آ گیا ہے جو لاک ڈاؤن کرنا پڑ رہا ہے؟ 

انجمن تاجران پاکستان کے رہنما نے کہا ہے کہ ہم اپنی دکانوں میں سرکاری اہلکاروں کا داخلہ بند کر دیں گے نیز عید کے فورا بعد حکومت کے خلاف بھی تحریک چلائی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  فیس بک نے ریڈیو پاکستان کی کشمیر کی کوریج کی براہ راست نشریات بند کردی ہیں.
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسلام آباد پولیس رول نمبر سلپ

اسلام آباد پولیس رول نمبر سلپ: منسٹریل اسٹاف بھرتی امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس تبدیل

اگست 26, 2026
نجی میڈیکل کالجوں کی فیس

نجی میڈیکل کالجوں کی فیس:  میڈیکل کالجز کے لیے سالانہ فیس کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر

اگست 26, 2026
پاکستانی کرنسی نوٹوں

اسٹیٹ بینک کا 10 روپے کا کاغذی نوٹ ختم کر کے سکہ مکمل رائج کرنے پر غور

اگست 26, 2026
پمز اسپتال آتشزدگی تحقیقات

پمز اسپتال آتشزدگی تحقیقات: 14 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر وزیراعظم شہباز شریف شدید برہم

اگست 26, 2026
عید میلاد النبی

عید میلاد النبی کی تقریبات 2026: ملک بھر میں روایتی مذہبی جوش و خروش سے جشنِ میلاد کا آغاز

اگست 26, 2026
پنجاب اسکول میگا اسپورٹس ایونٹس

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کا شیڈول جاری

اگست 25, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسلام آباد پولیس رول نمبر سلپ

اسلام آباد پولیس رول نمبر سلپ: منسٹریل اسٹاف بھرتی امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس تبدیل

اگست 26, 2026
نجی میڈیکل کالجوں کی فیس

نجی میڈیکل کالجوں کی فیس:  میڈیکل کالجز کے لیے سالانہ فیس کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر

اگست 26, 2026
پاکستانی کرنسی نوٹوں

اسٹیٹ بینک کا 10 روپے کا کاغذی نوٹ ختم کر کے سکہ مکمل رائج کرنے پر غور

اگست 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.