Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ٹیکس ریٹرنز ادا نہیں کریں گے ،تاجروں کا اعلان

عدیل حسن by عدیل حسن
جولائی 30, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پاکستان-ٹیکس-ریٹرن

حکومت کی جانب سے پنجاب میں 5 اگست تک بازار اور دکانیں بند کرنے کے اعلان کے خلاف انجمن تاجران پاکستان نے ٹیکس ریٹرن ادا نا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے عید الاضحی کے اہم موقع پر بازار اور دکانیں بند کروا کر غلط فیصلہ کیا ہے۔ 

رہنما انجمن تاجران پاکستان نعیم میر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عید الاضحی کے اہم موقع پر کاروبار بند کر کے غلط فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تاجر حضرات ٹیکس ریٹرن نہیں ادا کریں گے جبکہ بجلی کے کمرشل بل بھی نہیں دئیے جائیں گے۔ مزید برآں انہوں نے کمرشل اداروں سے ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کاروبار بند کر کے تاجروں سے دشمنی مول لی ہے اور انہیں خوامخواہ انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاجروں کو مصیبت اور دکھ درد میں ڈال کر معیشت کا پہیہ نہیں چلایا جا سکتا۔ 

نعیم میر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تاجروں کے لئے دو دو قانون ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا دیگر صوبوں کا  کورونا بھی پنجاب بھی آ گیا ہے جو لاک ڈاؤن کرنا پڑ رہا ہے؟ 

انجمن تاجران پاکستان کے رہنما نے کہا ہے کہ ہم اپنی دکانوں میں سرکاری اہلکاروں کا داخلہ بند کر دیں گے نیز عید کے فورا بعد حکومت کے خلاف بھی تحریک چلائی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کیا پاکستان میں مہنگائی میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے؟
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نومبر 3, 2026
واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

نومبر 2, 2026
تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

نومبر 2, 2026
گرین پاکستان انیشیٹو دشت ویلی کی بنجر اراضی زرخیز کھیتوں میں تبدیل

گرین پاکستان انیشیٹو: دشت ویلی کی بنجر اراضی زرخیز کھیتوں میں تبدیل

نومبر 2, 2026
اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

نومبر 2, 2026
ٹیکس دہندگان کے لیے بڑا جھٹکا: ایف بی آر نے ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو لسٹ سے نکال دیا

ٹیکس دہندگان کے لیے بڑا جھٹکا: ایف بی آر نے ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو لسٹ سے نکال دیا

نومبر 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نومبر 3, 2026
واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

نومبر 2, 2026
تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

نومبر 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.