Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ارشد ندیم دنیا کے ٹاپ 5 جیولن تھروورز میں شامل

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 28, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
ارشد ندیم دنیا کے ٹاپ 5 جیولن تھروورز میں شامل

پاکستان کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن ارشد ندیم دنیا کے پانچ بہترین نیزہ بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.40 میٹر کی تھرو سے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اگرچہ وہ کچھ اہم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے جس کے باعث ان کی عالمی رینکنگ متاثر ہوئی لیکن اب وہ بھرپور انداز میں اگلے بڑے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ارشد ندیم ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پریکٹس کر رہے ہیں اور یہ ایونٹ ان کے لیے عالمی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے کا ایک اہم موقع ثابت ہو سکتا ہے۔

مردوں کی نیزہ بازی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ دوسرے نمبر پر گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 1431 پوائنٹس کے ساتھ، جبکہ تیسرے نمبر پر جرمنی کے جولیان ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ ہیں۔ ارشد ندیم چوتھے نمبر پر ہیں۔ چیک ریپبلک کے جکب وادیلیچ پانچویں نمبر پر اور کینیا کے جولیئس ییگو چھٹے نمبر پر ہیں۔

خواتین کی نیزہ بازی کی رینکنگ میں جاپان کی ہاروکا کیتاگچی 1405 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر سربیا کی اڈریانا ویلاگوس، تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی جو این ڈو پلیسس اور چوتھے نمبر پر یونان کی الینا تزینگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کا اپنی رہائش گاہ میں آپریشن کرنے والے ہر آفیسر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں : ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ

پنجاب میں تمام نجی گاڑیوں کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار

ستمبر 14, 2026
لبنانی وزیر داخلہ کا دورہ اسلام آباد

لبنانی وزیر داخلہ کا دورہ اسلام آباد اور پاکستان مونیومنٹ و پولیس لائنز میں اہم ترین تقاریب

ستمبر 14, 2026
ہائر ایجوکیشن ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ ری شیڈول

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اوورسیز اسکالرشپس کے لیے ٹیسٹ ری شیڈول کرنے کا نوٹس جاری

ستمبر 14, 2026
ائربلو حج عمرہ ویکسینیشن ایڈوائزری

ائربلو کا کراچی ایئرپورٹ سے حج اور عمرہ زائرین کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا ہنگامی الرٹ

ستمبر 14, 2026
امپورٹڈ موبائل فونز سیلز ٹیکس اقساط

ایف بی آر کا امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس کی اقساط میں ادائیگی کا تاریخی نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 14, 2026
ایس پی ایس سی تحریری امتحانی گائیڈ لائنز

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کمبائنڈ کمپیٹیٹو امتحانات کے  امیدواروں کے لیے لازمی ہدایات

ستمبر 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ

پنجاب میں تمام نجی گاڑیوں کے لیے سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار

ستمبر 14, 2026
لبنانی وزیر داخلہ کا دورہ اسلام آباد

لبنانی وزیر داخلہ کا دورہ اسلام آباد اور پاکستان مونیومنٹ و پولیس لائنز میں اہم ترین تقاریب

ستمبر 14, 2026
ہائر ایجوکیشن ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ ری شیڈول

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اوورسیز اسکالرشپس کے لیے ٹیسٹ ری شیڈول کرنے کا نوٹس جاری

ستمبر 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.