Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ویڈیو میں بچوں کے ہاتھوں میں جعلی بندوقیں مہوش حیات اور یو یو ہنی سنگھ کو برطانیہ میں تنقید کا سامنا

بلال رشید by بلال رشید
جون 30, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
ویڈیو میں بچوں کے ہاتھوں میں جعلی بندوقیں مہوش حیات اور یو یو ہنی سنگھ کو برطانیہ میں تنقید کا سامنا

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کو برطانیہ میں اس وقت سخت تنقید کا سامنا ہے جب ایک میوزک ویڈیو میں بچوں کو جعلی بندوقیں تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو جٹ محکمہ  کے نام سے یوٹیوب پر نومبر 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور اب تک اسے 4 کروڑ کے قریب ویوز مل چکے ہیں۔ لیکن ویڈیو میں بچوں کو خودکار ہتھیاروں اور شاٹ گن جیسی جعلی بندوقوں کے ساتھ دکھانے پر تشدد کو فروغ دینے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں چار بچے مہوش حیات کے کردار کے ساتھ شامل ہو کر کچھ مردوں پر فائرنگ کرتے ہیں۔ اس منظر کی شوٹنگ برطانیہ کے ایسٹنر کیسل (ہیرفورڈشائر) اور برمنگھم سٹی سینٹر میں ہوئی تھی۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ مانویلا پرٹیجیلا (Stratford-upon-Avon کی نمائندہ) نے اس ویڈیو کے خلاف باقاعدہ شکایت یو کے ہوم آفس میں درج کروائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت مہوش حیات اور ہنی سنگھ پر برطانیہ میں داخلے کی پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو دونوں کو ایکسکلوژن آرڈر کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا جو عموماً خفیہ رکھا جاتا ہے۔

مہوش حیات نے ان الزامات کو بے بنیاد اور قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کو ایسی خبروں کی اشاعت سے قبل حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام جھوٹی معلومات کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یو یو ہنی سنگھ، جو بھارت کے مشہور ہپ ہاپ گلوکار ہیں اور ان پر ایک نیٹ فلیکس ڈاکیومنٹری بھی بن چکی ہے انہوں نے اب تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  جسٹس مسرت ہلالی: پشاور ہائی کورٹ کی تاریخ ساز خاتون چیف جسٹس

ویڈیو کی ہدایت کاری مہیر گلاٹی نے کی تھی جبکہ برطانیہ کی بلو بلنگ پروڈکشن ہاؤس نے شوٹنگ کے لیے لوگسٹک سپورٹ فراہم کی۔ کمپنی کے بانی ویپل کمار شرما کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے صرف انتظامی کام سنبھالا تھا ویڈیو کی تخلیق یا ہدایت کاری سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

تنقید صرف سیاستدانوں تک محدود نہیں رہی۔ شیخ پال صلاح الدین آرمسٹرانگ جو کہ ایک مسلم اسکالر اور نوجوانوں کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن ہیں نے بھی ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا:

"میں تقریباً 20 سال سے نوجوانوں کے ساتھ کام کر رہا ہوں، اور یہ دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی کہ برطانوی بچوں کو گینگ جیسے مناظر میں جعلی ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا جا رہا ہے۔ یہ آرٹ نہیں بلکہ خطرناک تشدد کی ترویج ہے۔”

انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی تحقیقات کریں۔ تاہم  برطانیہ کا میڈیا ریگولیٹر Ofcom یوٹیوب جیسی آن لائن ویڈیوز پر مکمل اختیار نہیں رکھتا۔

متنازعہ بننے کے بعد بی بی سی ایشین نیٹ ورک پر یہ گانا اب مزید نشر ہونے کے لیے زیرِ غور نہیں ہے۔ بی بی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر گانے کو اس کی موسیقی، معیار اور سامعین کی دلچسپی کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے اور یہ گانا اب ان معیار پر پورا نہیں اترتا۔

ابھی تک یو کے ہوم آفس، ویسٹ مڈلینڈز پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری جنگ بندی کے اعلان پر زور

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان کی صحت سے متعلق حیران کن انکشافات

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ جونیئر سائنس ٹیچر بھرتیاں 2026

سندھ جونیئر سائنس ٹیچر بھرتیاں 2026: اہلیت اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار

جولائی 10, 2026
جی آئی کے آئی گریجویٹ اسسٹنٹ شپس 2026

جی آئی کے آئی گریجویٹ اسسٹنٹ شپس 2026: پی ایچ ڈی اور ایم ایس اسکالرز کے لیے شاندار موقع

جولائی 10, 2026
بی آئی ایس پی ڈیجیٹل بینکنگ

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم لازمی ڈیڈ لائنز: مستحقین کے لیے اہم ترین گائیڈ 

جولائی 10, 2026
لاڑکانہ سے قمبر پیپلز بس سروس

لاڑکانہ سے قمبر پیپلز بس سروس: سندھ حکومت کا نیا روٹ

جولائی 10, 2026
پنجاب یوتھ انوویشن مقابلہ

پنجاب یوتھ انوویشن مقابلہ 2026: اہلیت، 1 ملین انعامات اور اپلائی کا طریقہ

جولائی 10, 2026
یو ایچ ایس بی ایس سی نرسنگ

یو ایچ ایس بی ایس سی نرسنگ سپلیمنٹری امتحانات ڈیٹ شیٹ 2026

جولائی 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ جونیئر سائنس ٹیچر بھرتیاں 2026

سندھ جونیئر سائنس ٹیچر بھرتیاں 2026: اہلیت اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار

جولائی 10, 2026
جی آئی کے آئی گریجویٹ اسسٹنٹ شپس 2026

جی آئی کے آئی گریجویٹ اسسٹنٹ شپس 2026: پی ایچ ڈی اور ایم ایس اسکالرز کے لیے شاندار موقع

جولائی 10, 2026
بی آئی ایس پی ڈیجیٹل بینکنگ

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم لازمی ڈیڈ لائنز: مستحقین کے لیے اہم ترین گائیڈ 

جولائی 10, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.