اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Icons8 Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شیخ رشید بلا آخر راولپنڈی سے گرفتار

حرمین رضا by حرمین رضا
ستمبر 18, 2023
in سیاست کی خبرین
20230918 141023 0000

عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی شیخ رشید کو اتوار کی شام راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے وکیل سردار عبدالرزاق خان نے دعویٰ  کر تے ہوے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے شیخ رشید کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور گھریلو ملازم شیخ عمران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں اے ایم ایل رہنما کے بھتیجے شیخ شفیق نے بتایا کہ ان کے چچا کو پنجاب پولیس نے بحریہ ٹاؤن فیز تھری راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے اور ان کے موجودہ ٹھکانے کا ابھی تک پتہ نہیں ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس دونوں نے ہائی کورٹس کو تحریری طور پر بتایا ہے کہ شیخ رشید کو اشتہاری نہیں قرار دیا گیا ہے۔

شفیق نے اعلیٰ عدالتوں سے بھی درخواست کی کہ وہ گرفتاری کا نوٹس لیں اور اس بات کا پتہ لگائیں کہ ان کے چچا کو کہاں لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانونی جنگ لڑیں گے اورہم نے ہمیشہ سیاسی اصولوں کے مطابق سیاست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں پی ٹی آئی نےشیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ ان کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت ہے۔ شیخ رشید کی گرفتاری 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت کی گئی ہے-

اس سال کے جون کے شروع میں اے ایم ایل کے رہنما نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے ان کے گھر میں گھس کر ان کے نوکروں کو مارا پیٹا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایک دوسرے واقعے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس فورس نے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ لال حویلی کی میں ان کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

حرمین رضا

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

k electric

کے – الیکٹرک نے کراچی میں 350 غیر قانونی کنکشن ہٹا دیئے۔

اکتوبر 3, 2023
beware!

خبردار بچوں پر چیخنے کے دیرپا اثرات ہو سکتے ہیں۔

اکتوبر 3, 2023
mqm may

"ایم کیو ایم پی کا فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے پر غور

اکتوبر 2, 2023
foremost

معاشی استحکام انتخابات پر مقدم ہے، مولانا فضل الرحمان

اکتوبر 2, 2023
cabinet

حکومت کے اخراجات میں 1.4 ٹریلین روپے کی کٹوتی کے بڑے منصوبے کا انکشاف

اکتوبر 2, 2023
nine killed,

افسوسناک چرچ کی چھت گرنے اور شمالی میکسیکو میں نو افراد ہلاک

اکتوبر 2, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

k electric

کے – الیکٹرک نے کراچی میں 350 غیر قانونی کنکشن ہٹا دیئے۔

اکتوبر 3, 2023
beware!

خبردار بچوں پر چیخنے کے دیرپا اثرات ہو سکتے ہیں۔

اکتوبر 3, 2023
mqm may

"ایم کیو ایم پی کا فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے پر غور

اکتوبر 2, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Icons8 Tiktok

Add New Playlist