Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 18, 2023
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
20230918 133424 0000

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گئےہیں۔وزیر اعظم کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلےعبوری وزیر اعظم ہوں گے۔

وزیراعظم اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ مزید برآں، وہ بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے اور اہم امریکی تھنک ٹینکس کا دورہ بھی کریں گے۔

عبوری وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیویارک پہنچ گئےہیں جن کا اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی مستقل مندوب عامر خان اور دیگر سفارتی حکام نے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں | حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

اس ہفتے کے آغاز میں نیویارک میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کاکڑ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران یو این کے ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) سربراہ اجلاس میں بھی شرکت نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 18-19 ستمبر کو نیویارک میں ایس ڈی جی سربراہی اجلاس منعقد کرےگا۔

اسکے علاوہ نگران وزیر اعظم پاکستان ترقی کے لئے فنانسنگ سے متعلق ایک اور سربراہی اجلاس میں بھی کلیدی خطاب کریں گے جہاں وہ ترقی کے لئے نجی شعبے کی مالی اعانت کو متحرک کرنے کے بارے میں بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر اتفاق

توقع ہے کہ وزیر اعظم کاکڑ جنرل اسمبلی کے خطاب میں پاکستان کی ایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کریں گے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پہچان ایپ ڈرائیور رجسٹریشن

شہریوں کا سفر محفوظ : پولیس نے ٹیکسی اور رائیڈ ہیلنگ ڈرائیورز کے لیے ‘پہچان ایپ’ مہم شروع کر دی

اگست 1, 2026
جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام: ای خدمت مراکز پر جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ سروس کا باقاعدہ آغاز

اگست 1, 2026
آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 لوگو

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری: آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے آفیشل لوگو اور تھیم کا اعلان کر دیا

اگست 1, 2026
سندھ میں کالجوں کی چھٹی

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: صوبے کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں عام چھٹی کا اعلان

اگست 1, 2026
سعودی بحری دفاعی اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب کا بڑا اسٹریٹجک قدم: پاکستان نو تشکیل شدہ بین الاقوامی بحری اتحاد کا بانی رکن بن گیا

اگست 1, 2026
canada-visa-processing-time

کینیڈا نے پاکستانیوں کے لیے اسٹڈی اور ورک پرمٹ کا ویٹنگ ٹائم بڑھا دیا: مکمل تفصیلات

اگست 1, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پہچان ایپ ڈرائیور رجسٹریشن

شہریوں کا سفر محفوظ : پولیس نے ٹیکسی اور رائیڈ ہیلنگ ڈرائیورز کے لیے ‘پہچان ایپ’ مہم شروع کر دی

اگست 1, 2026
جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام: ای خدمت مراکز پر جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ سروس کا باقاعدہ آغاز

اگست 1, 2026
آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 لوگو

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری: آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے آفیشل لوگو اور تھیم کا اعلان کر دیا

اگست 1, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.