Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب میں مریم نواز کا موبائل مونٹیسوری اور اسکول ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

حرا خلیل by حرا خلیل
جولائی 10, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, تعلیمی خبریں – اسکول، یونیورسٹی، امتحانات اور تعلیمی پالیسیاں
پنجاب میں مریم نواز کا موبائل مونٹیسوری اور اسکول ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرکاری تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے لیے پہلی مرتبہ اسکول ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی آن وہیل مونٹیسوری اسکولز پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بچوں کو گھر کے قریب تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مریم نواز نے اسکولوں اور اساتذہ میں مثبت مسابقت کو فروغ دینے کے لیے اسکول آف دی منتھ اور ٹیچر آف دی منتھ جیسے انعامی پروگرام بھی متعارف کرائے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ موبائل مونٹیسوری اسکولز پر فوری کام شروع کیا جائے اور نواز شریف سینٹرز آف ایکسیلینس کو وسعت دی جائے جو اس وقت 240 طلبہ کو تعلیم دے رہے ہیں اور اب ان کی گنجائش بڑھا کر 1,500 طلبہ تک لے جائی جائے۔

تعلیم دوست وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے فیصلے
• سرکاری اسکول وین/بس سروس کا آغاز
• نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس: 240
1500 طلباء
• اسکول میل پروگرام: DG خان، لیہ، لودھراں، بھکر، میانوالی، بہاولنگر
• مزید 10,500 اسکول آؤٹ سورس pic.twitter.com/TpJ4DOjPBD

— Duha Mirza (@duha_mirza) July 10, 2025

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت اسکولوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان اسکولوں میں داخلے کی شرح 99 فیصد بڑھ چکی ہے جب کہ اساتذہ کی تعداد میں بھی 114 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے 60 ہزار سے زائد پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع ملے ہیں اور صرف 16 ماہ کے دوران 13 لاکھ نئے طلبہ تعلیمی نظام میں شامل ہوئے  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو الیکشن کی پیشکش کی گئی تھی، عرفان صدیقی

تعلیمی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے  ہیں جن میں 5,018 کلاس رومز کی مرمت، 2,887 کمروں کی چھتوں کی مرمت، اور 50 سے زائد اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنا شامل ہے۔

اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسکول میل پروگرام کو چھ مزید اضلاع یعنی ڈیرہ غازی خان، لیّہ، لودھراں، بھکر، میانوالی اور بہاولنگر تک توسیع دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ اب اس پروگرام کے تحت طلبہ کو دودھ کے ساتھ انرجی بارز اور بسکٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔

مستقبل کے اہداف میں 10,000 ابتدائی بچپن کی تعلیم کے کلاس رومز، 6,000 STEM لیبز اور لڑکیوں کے اسکولوں میں 400 نئے ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر شامل ہے۔

ڈیجیٹل تعلیم کے میدان میں بھی پیش رفت جاری ہے۔ اساتذہ اور طلبہ کو گوگل کی مدد سے جدید ڈیجیٹل تربیت دی جا رہی ہے جب کہ ایک نیا انگریزی بول چال پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد چھ ماہ میں 3 لاکھ طلبہ کو IELTS لیول 4 کی سطح تک پہنچانا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے زور دیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار نجی اسکولوں سے بہتر ہونا چاہیے۔ انہوں نے اساتذہ کی بہتر تربیت اور صوبے بھر میں اسکول میں داخلے کے لیے یکساں طریقہ کار نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان بورڈ نے میٹرک امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا 

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی پی ایس سی بھرتیاں پنجاب

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا صوبے بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمتوں کا اعلان

ستمبر 18, 2026
ایبٹ آباد بورڈ رجسٹریشن قوانین

ایبٹ آباد بورڈ کا طلبہ کے لیے نئے رجسٹریشن قوانین کا باقاعدہ نوٹس جاری

ستمبر 18, 2026
سوشل میڈیا عمر کی حد

پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی کم از کم عمر مقرر کرنے کا فیصلہ

ستمبر 18, 2026
جی ایس پی پلس ریویو پاکستان

پاکستان کا یورپی یونین کے  پانچویں ششماہی جائزے کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے کا بریک تھرو

ستمبر 18, 2026
ڈیپ فیک ویڈیوز اے آئی ماڈل

دبئی کا سائبر سیکیورٹی میں انقلابی اقدام، جعلی ویڈیوز پکڑنے کے لیے دنیا کا پہلا اے آئی ماڈل لائیو

ستمبر 18, 2026
پاک برطانیہ سفارتی تعلقات

پاکستان اور برطانیہ کے مابین اسٹریٹجک کوریڈورز اور علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ

ستمبر 18, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی پی ایس سی بھرتیاں پنجاب

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا صوبے بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمتوں کا اعلان

ستمبر 18, 2026
ایبٹ آباد بورڈ رجسٹریشن قوانین

ایبٹ آباد بورڈ کا طلبہ کے لیے نئے رجسٹریشن قوانین کا باقاعدہ نوٹس جاری

ستمبر 18, 2026
سوشل میڈیا عمر کی حد

پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے کی کم از کم عمر مقرر کرنے کا فیصلہ

ستمبر 18, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.