Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

دبئی میں پاکستانی سیاستدانوں اور اشرافیہ کی اربوں ڈالر کی جائیدادوں کا انکشاف

عدیل حسن by عدیل حسن
مئی 15, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
دبئی میں پاکستانی سیاستدانوں اور اشرافیہ کی اربوں ڈالر کی جائیدادوں کا انکشاف

ایک مشترکہ عالمی تحقیقاتی صحافتی پروجیکٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں دنیا بھر کے سیاستدانوں اور اشرافیہ کی اربوں ڈالر کی جائیدادیں ہیں جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی جائیدادوں میں مشہور سیاست دان، اشرافیہ اور جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔ دبئی میں موجود پراپرٹی ہولڈرز میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے جبکہ ان جائیدادوں کی مالیت 11 ارب ڈالر ہے۔

اس لسٹ میں ان لاکھوں افراد کا نام ہے جن کی دبئی میں جائیدادیں  ہیں جبکہ زیادہ تر 2020 سے 2022 تک کا ڈیٹا اس میں شامل ہے۔ تاہم کمپنیوں کے نام پر خریدی گئی جائیدادیں اور کمرشل علاقوں میں آنے والی جائیدادیں اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔

جائیدادوں سے متعلق یہ اعداد و شمار واشنگٹن میں موجود ایک این جی او سینٹر فار ایڈوانسڈ ڈیفینس اسٹڈیز نے جاری کئے ہیں۔

دبئی پراپرٹی لیکس میں کون کون سے پاکستانی شامل ہیں؟

دبئی پراپرٹی لیکس میں شامل افراد کی لسٹ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے تین بچوں، نواز شریف کے بیٹے حسین نواز، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور انکے اہل خانہ، سینیٹر فیصل واوڈا، فرح گوگی، شیر افضل مروت، سندھ سے تعلق رکھنے والے 4 اراکین قومی اسمبلی جبکہ سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6، 6 اراکین صوبائی اسمبلیوں کے نام شامل ہیں۔ 

اس لسٹ میں مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام بھی شامل ہے۔

یہاں یہ بات ضروری ہے کہ ان جائیدادوں کا تعلق ضروری نہیں کہ غیر قانونی طرز ملکیت سے ہو بلکہ یہ قانونی اقدام اور خریداری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان پٹرول قیمتیں بحران

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عام صارفین تک ریلیف منتقل نہ ہونے کا معاشی سچ

ستمبر 22, 2026
جماعت اسلامی لانگ مارچ تاخیر

 جماعتِ اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف لانگ مارچ عارضی طور پر مؤخر کرنے کا ہنگامی اعلان

ستمبر 22, 2026
راولپنڈی ایکسائز ون ونڈو سینٹر

 محکمہ ایکسائز راولپنڈی نے جدید ترین ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ستمبر 22, 2026
پاسپورٹ ویزا استثنی

پاکستان اور سعودی عرب کا مخصوص پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا فری انٹری دینے کا تاریخی معاہدہ

ستمبر 22, 2026
کلائمیٹ فنانسنگ فنڈز پاکستان

عالمی ماحولیاتی بحران اورمعاشی بوجھ، وزیر خزانہ کا کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے ہنگامی مطالبہ

ستمبر 22, 2026
وزیراعظم نیویارک اقوام متحدہ دورہ

وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے

ستمبر 22, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان پٹرول قیمتیں بحران

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود عام صارفین تک ریلیف منتقل نہ ہونے کا معاشی سچ

ستمبر 22, 2026
جماعت اسلامی لانگ مارچ تاخیر

 جماعتِ اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف لانگ مارچ عارضی طور پر مؤخر کرنے کا ہنگامی اعلان

ستمبر 22, 2026
راولپنڈی ایکسائز ون ونڈو سینٹر

 محکمہ ایکسائز راولپنڈی نے جدید ترین ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

ستمبر 22, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.