قوس افراد کیسے ہوتے ہیں
قوس افراد کی آنکھیں ہمیشہ متحرک رہتی ہیں. ان کی حرکات و سکنات بڑی تیز اور غضبناک ہوتی ہیں. ان کے چہرے پر نفیس قسم کی مسکراہٹ ہوتی ہے
قوس لوگ ہمیشہ آزادی سے اپنی زندگی گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں. ایسی جگہ جہاں وہ اپنی مرضی کے کام کریں اور کوئی ان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے. قوس ایک مہم جو شخص کا برج ہے جو اپنے عقائد کی قید میں رہنا پسند کرتا ہے
قوس افراد کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں
یہ افراد کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں. انہیں نئی نئی باتیں سیکھنے کا شوق ہوتا ہے اس لئے یہ نت نئے تجربات کرتے ہیں. انہیں آگے بڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اس لیے یہ ہر وقت اپنے آپ کو متحرک رکھتے ہیں ان میں تجسس اور کھوج کا مادہ ہوتا ہے
برج قوس کی خصوصیات
یہ لوگ جمہوریت پسند ہوتے ہیں. سماجی معاملات کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں. یہ دنیاوی آسائشوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اور ان کے حصول کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور ان کے حاصل کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھتے
جن معاملات میں دوسرے برجوں کے لوگ مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں ، وہاں قوس افراد ممکنات تلاش کر لیتے ہیں. ان لوگوں کو اس بات کا بڑی شدت سے احساس ہوتا ہے کہ وہ جو کام کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں-
ان کی لغت میں نہیں اور ناممکن کے الفاظ نہیں ہوتے. وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ دنیا میں ان کے لئے محدود مواقع موجود ہیں
قوس لوگ اونچی اڑان کے عادی ہوتے ہیں. جب یہ اپنی غلطیوں کے باعث زمین پر گر پڑیں تو بھی اپنے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرتے. ان کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
قوس افراد اپنی زندگی کو اچھے ڈھنگ سے گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنا وقت فضول باتوں اور کاموں میں ضائع نہیں کرتے. قوس افراد وعدہ کرنے سے گھبراتے ہیں. ان کا اصول ہے کہ جو کرنا ہے ابھی کر لیں، بعد کا کون جانے.ان میں حاکمیت کا عنصر بھی پایا جاتا ہے
قوس افراد سچائی کے نام پر بڑی آسانی سے جھوٹ بول جاتے ہیں اور اس کا کسی کو احساس تک نہیں ہونے دیتے ان کا اعتماد بڑے بڑے کام کرتے ہوئے بھی متزلزل نہیں ہوتا.یہ لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں
انہیں کامیابی کے مواقع اکثر ملتے ہیں اوریہ صحیح وقت پر ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں . یہ مشکل حالات میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے
افرا د کا ذہن چلبلے بچے کی طرح ہوتا ہے
ان افرا د کا ذہن چلبلے بچے کی طرح ہوتا ہے. یہ ہر حالت میں تروتازہ، زندہ دل ، تصوراتی اور پر امید ہوتے ہیں. ان کا ادھم مزاج بیزار ماحول کو بھی تروتازہ کر دیتا ہے. یہ انتہائی پر کشش لوگ ہوتے ہیں اور اس کا بڑی اچھی طرح استعمال کرتے ہیں-
یہ لوگ ہمیشہ یاد رکھے جانے والےبدمعاش بھی ہو سکتے ہیں، فلاسفر یامہم جو بھی ہو سکتے ہیں اورتفریح فراہم کرنے والے آرٹسٹ بھی. اپنے جوبن پر ہوں تو ناقابل تسخیر ہوتے ہیں
قوس افراد ہر بات کے مثبت پہلو کو سامنے رکھتے ہیں. وہ کسی تقریب میں بوریت محسوس کرنے کے باوجود میزبان کے انتظامات کو سراہیں گے