Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

برج قوس کی خصوصیات اور مختصر جائزہ

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 27, 2024
in تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس, ستاروں کی دنیا – پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی زندگی اور خبریں
qaus

قوس افراد کیسے ہوتے ہیں


قوس افراد کی آنکھیں ہمیشہ متحرک رہتی ہیں. ان کی حرکات و سکنات بڑی تیز اور غضبناک ہوتی ہیں. ان کے چہرے پر نفیس قسم کی مسکراہٹ ہوتی ہے

قوس لوگ ہمیشہ آزادی سے اپنی زندگی گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں. ایسی جگہ جہاں وہ اپنی مرضی کے کام کریں اور کوئی ان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے. قوس ایک مہم جو شخص کا برج ہے جو اپنے عقائد کی قید میں رہنا پسند کرتا ہے

قوس افراد کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں


یہ افراد کشادہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں. انہیں نئی نئی باتیں سیکھنے کا شوق ہوتا ہے اس لئے یہ نت نئے تجربات کرتے ہیں. انہیں آگے بڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اس لیے یہ ہر وقت اپنے آپ کو متحرک رکھتے ہیں ان میں تجسس اور کھوج کا مادہ ہوتا ہے

برج قوس کی خصوصیات


یہ لوگ جمہوریت پسند ہوتے ہیں. سماجی معاملات کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں. یہ دنیاوی آسائشوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اور ان کے حصول کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور ان کے حاصل کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھتے

جن معاملات میں دوسرے برجوں کے لوگ مایوس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں ، وہاں قوس افراد ممکنات تلاش کر لیتے ہیں. ان لوگوں کو اس بات کا بڑی شدت سے احساس ہوتا ہے کہ وہ جو کام کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں-

ان کی لغت میں نہیں اور ناممکن کے الفاظ نہیں ہوتے. وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ دنیا میں ان کے لئے محدود مواقع موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں:  چین نے کورونا کی ویکسن بنالی، پاکستان میں بھی جلد ٹرائل شروع ہوگا

قوس لوگ اونچی اڑان کے عادی ہوتے ہیں. جب یہ اپنی غلطیوں کے باعث زمین پر گر پڑیں تو بھی اپنے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرتے. ان کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
قوس افراد اپنی زندگی کو اچھے ڈھنگ سے گزارنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنا وقت فضول باتوں اور کاموں میں ضائع نہیں کرتے. قوس افراد وعدہ کرنے سے گھبراتے ہیں. ان کا اصول ہے کہ جو کرنا ہے ابھی کر لیں، بعد کا کون جانے.ان میں حاکمیت کا عنصر بھی پایا جاتا ہے

قوس افراد سچائی کے نام پر بڑی آسانی سے جھوٹ بول جاتے ہیں اور اس کا کسی کو احساس تک نہیں ہونے دیتے ان کا اعتماد بڑے بڑے کام کرتے ہوئے بھی متزلزل نہیں ہوتا.یہ لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں

انہیں کامیابی کے مواقع اکثر ملتے ہیں اوریہ صحیح وقت پر ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں . یہ مشکل حالات میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے

افرا د کا ذہن چلبلے بچے کی طرح ہوتا ہے

ان افرا د کا ذہن چلبلے بچے کی طرح ہوتا ہے. یہ ہر حالت میں تروتازہ، زندہ دل ، تصوراتی اور پر امید ہوتے ہیں. ان کا ادھم مزاج بیزار ماحول کو بھی تروتازہ کر دیتا ہے. یہ انتہائی پر کشش لوگ ہوتے ہیں اور اس کا بڑی اچھی طرح استعمال کرتے ہیں-

یہ لوگ ہمیشہ یاد رکھے جانے والےبدمعاش بھی ہو سکتے ہیں، فلاسفر یامہم جو بھی ہو سکتے ہیں اورتفریح فراہم کرنے والے آرٹسٹ بھی. اپنے جوبن پر ہوں تو ناقابل تسخیر ہوتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی سیاحوں کے لئے تھائی لینڈ وزٹ ویزا کی فیس میں تبدیلی

قوس افراد ہر بات کے مثبت پہلو کو سامنے رکھتے ہیں. وہ کسی تقریب میں بوریت محسوس کرنے کے باوجود میزبان کے انتظامات کو سراہیں گے

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ: میڈ ان پاکستان نئے اسمارٹ کارڈز کا اجراء

اگست 14, 2026
یوم آزادی

یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام: قوم کو مبارکباد اور ملکی ترقی کا عزم

اگست 14, 2026
ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان

ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان: میجر جنرل جواد احمد قاضی اقوام متحدہ کے فورس کمانڈر مقرر

اگست 14, 2026
ایف بی آر کسٹمز جرمانہ میں اضافہ

ایف بی آر کسٹمز جرمانہ میں اضافہ: تاخیر سے کلیئرنس پر 10 لاکھ روپے جرمانے کا نفاذ

اگست 14, 2026
حج 2027 کے لیے خدام الحجاج کی بھرتیاں

حج 2027 کے لیے خدام الحجاج کی بھرتیاں: وزارت مذہبی امور نے درخواستیں طلب کر لیں

اگست 14, 2026
اسلام آباد میں جشن آزادی کی تیاریاں

اسلام آباد میں جشن آزادی کی تیاریاں: ڈی چوک پر شاندار سٹی پریڈ کا اعلان

اگست 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ

نادرہ کا کیو آر کوڈ شناختی کارڈ: میڈ ان پاکستان نئے اسمارٹ کارڈز کا اجراء

اگست 14, 2026
یوم آزادی

یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام: قوم کو مبارکباد اور ملکی ترقی کا عزم

اگست 14, 2026
ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان

ویسٹرن صحارا میں پاک فوج کی کمان: میجر جنرل جواد احمد قاضی اقوام متحدہ کے فورس کمانڈر مقرر

اگست 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.