گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مایہ ناز عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز نے تعلیمی افق پر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک باوقار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے اس اسکول کو سال 2027 سے 2030 تک کے لیے امرپنگ ریجنل سینٹر آف ایکسی لینس تسلیم کیا ہے جس کے بعد جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز ملنے کا تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔
پندرہ سال بعد اعزاز کی تجدید اور عالمی برتری
اس سے قبل سال 2011 میں بھی یہ اسکول دنیا کا پہلا ادارہ بنا تھا جس نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ٹھیک 15 سال بعد یورپی کمیٹی برائے ترقی پذیر ممالک نے اکتوبر کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ اس اعزاز کی توثیق کی ہے۔ یہ چار سالہ عالمی اعزاز صرف ان اعلیٰ تحقیقی اداروں کو دیا جاتا ہے جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور ریاضی کی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔
ادارہ جاتی اصلاحات اور وائس چانسلر کا پیغام
جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس شاندار کامیابی کو گزشتہ 18 ماہ کے دوران کی جانے والی اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول انچارج پروفیسر ڈاکٹر خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تحقیق میں اپنے معیار کو مزید مستحکم کرتی رہے گی.






