Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

یوٹیوبر رجب بٹ کی توہین مذہب اور پی ای سی اے کیس میں عبوری ضمانت منظور

بلال رشید by بلال رشید
جون 12, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
یوٹیوبر رجب بٹ کی توہین مذہب اور پی ای سی اے کیس میں عبوری ضمانت منظور

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کو جمعرات کے روز توہین مذہب (دفعہ 295-سی) اور الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت دے دی گئی ہے۔ 

لاہور کی سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران جج نے پولیس کو 21 جون تک رجب بٹ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ 

رجب بٹ کے خلاف یہ مقدمہ نشتر کالونی تھانے میں اس وقت درج کیا گیا جب انہوں نے ایک پرفیوم "295” کے نام سے لانچ کیا اور اس کے بعد  سوشل میڈیا پر شدید تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

عدالت نے رجب بٹ کو 21 جون تک عارضی ضمانت دے دی، پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کا حکم، مزید تفصیلات کے لیے پڑھیں👇https://t.co/cXEj9jGRxI pic.twitter.com/nBimCLNr7c

— 24 News HD (@24NewsHD) June 12, 2025

رجب بٹ اس سے پہلے بھی قانونی کارروائیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں انہیں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور بغیر اجازت شیر کے بچے کو اپنے گھر میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر چوہنگ میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے غیر قانونی طور پر رکھے گئے جنگلی جانور اور اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ 

چھاپے کے دوران حکام نے وہ شیر کا بچہ قبضے میں لے لیا جو رجب بٹ کو ان کی شادی کے موقع پر تحفے میں دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایک خصوصی جوڈیشل مجسٹریٹ نے رجب بٹ کو جنگلی جانور غیر قانونی طور پر رکھنے کا مجرم قرار دیا۔ تاہم جیل بھیجنے کے بجائے عدالت نے رجب بٹ کو  ایک سال تک کمیونٹی سروس کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایبٹ آباد سحر و افطار اوقات 2026 (رمضان 1447ھ)

رجب بٹ کو اس سزا کے تحت فروری 2025 سے جنوری 2026 تک ہر ماہ ایک پانچ منٹ کی ویڈیو بنانی ہوگی جس میں جانوروں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ ایک بار پھر متنازع : توہین مذہب کے تحت مقدمات درج

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایم ڈی کیٹ 2026 آن لائن رجسٹریشن

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا: رجسٹریشن کی مکمل گائیڈ 

جولائی 2, 2026
پاسپورٹ فیس آن لائن پیمنٹ

پاسپورٹ فیس آن لائن پیمنٹ: موبائل ایپ سے فیس جمع کرانے کی مکمل گائیڈ 

جولائی 2, 2026
گلگت بلتستان اسکاؤٹس جابز

گلگت بلتستان اسکاؤٹس میں 200 آسامیوں کا اعلان: 18ویں بیچ کے لیے اپلائی کرنے کی مکمل گائیڈ 

جولائی 2, 2026
آئی آئی یو آئی فال 2026 ایڈمیشنز

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد داخلہ 2026: پروگرامز اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار 

جولائی 2, 2026
گورنمنٹ ایمپلائز بائیک اسکیم

گورنمنٹ ایمپلائز بائیک اسکیم: آن لائن اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار 

جولائی 2, 2026
کے پی سمر لرننگ فیسٹیول

طلبہ کے لیے کے پی سمر لرننگ فیسٹیول: مقامات اور اہلیت کی مکمل تفصیلات 

جولائی 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایم ڈی کیٹ 2026 آن لائن رجسٹریشن

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا: رجسٹریشن کی مکمل گائیڈ 

جولائی 2, 2026
پاسپورٹ فیس آن لائن پیمنٹ

پاسپورٹ فیس آن لائن پیمنٹ: موبائل ایپ سے فیس جمع کرانے کی مکمل گائیڈ 

جولائی 2, 2026
گلگت بلتستان اسکاؤٹس جابز

گلگت بلتستان اسکاؤٹس میں 200 آسامیوں کا اعلان: 18ویں بیچ کے لیے اپلائی کرنے کی مکمل گائیڈ 

جولائی 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.