Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان میں ٹوئٹر (ایکس) کی  بندش کی وجوہات

ذیشان خان by ذیشان خان
مارچ 25, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پاکستان میں ٹوئٹر (ایکس) کی بندش کی وجوہات

فروری 2024 میں عام انتخابات کے 10 دن بعد پاکستانی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک عوامی رسائی کو بلاک کر دیا۔  

ابتدائی طور پرحکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کئی ہفتوں تک اس پابندی سے انکار کرتی رہیں۔ تاہم مارچ میں پہلی بار وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا کہ یہ اقدام انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سفارش پر کیا گیا تھا۔  

اپریل میں وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ ایکس نے حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا اور پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے میں ناکام رہا جس کے باعث اسے بلاک کیا گیا ہے۔  

روزنامہ ڈان کے مطابق حکومت کا یہ بھی مؤقف تھا کہ ایکس نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کی ان درخواستوں کا مناسب جواب نہیں دیا جن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور آرمی چیف کے خلاف ہتک آمیز مہمات میں ملوث اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔  

حکومت نے قومی سلامتی کو اس پابندی کی وجہ قرار دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ اقدام ملکی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے کےلیے ضروری تھا۔  

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ایکس پر پابندی غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے اور شر پسند عناصر کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے لگائی گئی جو ملک میں عدم استحکام پیدا کر سکتے ہیں۔ حکومت کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا قانونی احکامات پر عمل نہ کرنا اور اس کے غلط استعمال کے خدشات کو دور نہ کرنا اس پابندی کی بڑی وجوہات ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں:  تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر عمران خان کا طیارہ نیو یارک واپس روانہ ہوگیا۔

یہ پابندی شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہے خاص طور پر صحافیوں، سیاسی شخصیات اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے اسے آزادئ اظہار پر جبری پابندی قرار دیا گیا ہے۔ تاوقتیکہ  پاکستانی صارفین وی پی این  کے ذریعے ایکس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔  

تاحال مارچ 2025 میں پابندی کو ایک سال سے زائد ہونے کے باوجود یہ پابندی برقرار ہے لیکن حکومت اب بھی اپنے سرکاری اعلانات کے لیے ایکس پلیٹ فارم کو مسلسل استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کو پاکستان میں آپریشن کی عارضی اجازت مل گئی: آئی ٹی وزارت

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

عاصم منیر کا دورہ تہران 2026

 فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں اہم ملاقات

اگست 24, 2026
چین کا ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام

چین کا ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام: ریکارڈ ممالک کو بلا ویزا داخلے کی سہولت دینے کا اعلان

اگست 24, 2026
پنجاب اسکول فری تعلیم آپشنز

پنجاب اسکول فری تعلیم آپشنز:  مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے 4 ماڈلز کا اعلان

اگست 24, 2026
سندھ میں ترقیاتی منصوبے

سندھ میں ترقیاتی منصوبے تیز کرنے کا عزم: وزیراعظم  اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مابین اسلام آباد میں ملاقات

اگست 24, 2026
پاک سعودی اسٹریٹجک تعلقات

پاک سعودی اسٹریٹجک تعلقات: صدر آصف علی زرداری کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی خدمات کی تعریف

اگست 24, 2026
عاصم منیر کا دورہ ایران 2026

عاصم منیر کا دورہ ایران 2026: امن مذاکرات کی بحالی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران روانہ

اگست 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

عاصم منیر کا دورہ تہران 2026

 فیلڈ مارشل عاصم منیر اور محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں اہم ملاقات

اگست 24, 2026
چین کا ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام

چین کا ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام: ریکارڈ ممالک کو بلا ویزا داخلے کی سہولت دینے کا اعلان

اگست 24, 2026
پنجاب اسکول فری تعلیم آپشنز

پنجاب اسکول فری تعلیم آپشنز:  مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے 4 ماڈلز کا اعلان

اگست 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.