اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

سکرین کے آنکھوں پر ہونے والے اثرات سے کیسے بچیں؟

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 20, 2024
in اہم خبریں, صحت, لائف سٹائل نیوز
سکرین کے آنکھوں پر ہونے والے اثرات سے کیسے بچیں؟

آج کے ڈیجیٹل دور میں سکرین کا استعمال ایک ضرورت بن چکا ہے مگر آنکھوں کی صحت کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر آپ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو آنکھوں کی صحت کو بچانے اور طویل المدتی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

 سکرین کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لئے چند اہم تدابیر

پلکیں جھپکنا یاد رکھیں

   مسلسل سکرین کو دیکھنے سے پلکیں جھپکنا کم ہو جاتا ہے جس سے آنکھیں خشک اور تھک جاتی ہیں۔ لہٰذا، سکرین کے استعمال کے دوران باقاعدگی سے پلکیں جھپکنے کی عادت ڈالیں تاکہ آنکھیں نمی سے بھرپور رہیں اور خشک ہونے سے بچ سکیں۔

سکرین کی روشنی اور کلر ٹمپریچر کو ایڈجسٹ کریں

   سکرین کی روشنی کو متوازن رکھنا ضروری ہے خصوصاً نیلی روشنی کو کم کریں کیونکہ یہ بینائی پر زیادہ منفی اثر ڈالتی ہے۔ نیلی روشنی کو کم کرنے کے لئے کمپیوٹر اور موبائل میں کلر ٹمپریچر کم کرنے کی سہولت کا استعمال کریں۔

مناسب روشنی کا انتظام کریں

   سکرین دیکھتے وقت ارد گرد کی روشنی کا خیال رکھیں۔ مکمل اندھیرے میں سکرین کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس صورت میں سکرین کی روشنی براہ راست آنکھوں پر اثر انداز ہوتی ہے اور زیادہ دباؤ ڈالتی ہے۔

وقفہ لینا مت بھولیں

   سکرین کے سامنے لمبے وقت تک مسلسل بیٹھنا آنکھوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے 20-20-20 قاعدے پر عمل کریں: ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کے لئے 20 فٹ دور کسی چیز کو دیکھیں۔ یہ طریقہ آنکھوں کو آرام دینے اور دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک خواتین معمار نے بین الاقوامی ایوارڈ جیتا.

رات کے وقت سکرین کا محدود استعمال کریں

   رات کے وقت موبائل یا کمپیوٹر کا زیادہ استعمال نہ کریں، خاص طور پر اگر ارد گرد اندھیرا ہو۔ اس سے نیند میں خلل اور آنکھوں کی تھکاوٹ بڑھ سکتی ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم: ڈائینگ کیڈر کا کیا مطلب ہے؟

اپریل 28, 2026
پشاور یونیورسٹی احتجاج

یونیورسٹی آف پشاور احتجاج: تنخواہوں میں کٹوتی اور مالیاتی بحران کا مکمل احوال

اپریل 28, 2026
انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز

انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز: پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی فتح 

اپریل 28, 2026
اقرار الحسن لاہور ایئرپورٹ ویڈیو

اقرار الحسن کی لاہور ایئرپورٹ ویڈیو وائرل: ہنگامے کی اصل حقیقت کیا ہے؟ 

اپریل 28, 2026
مئی 2026 چھٹیاں 9 دن بریک

مئی کا وائرل ہیک: صرف 2 چھٹیوں میں 9 دن کا طویل بریک کیسے حاصل کریں؟ 

اپریل 28, 2026
حسن نواز بھارتی باؤلرز بیان

حسن نواز کا بھارتی باؤلرز کے متعلق بیان: کیا یہ نفرت ہے یا محض کرکٹ کا جنون؟

اپریل 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم

وفاقی حکومت کی 55 ہزار نوکریاں ختم: ڈائینگ کیڈر کا کیا مطلب ہے؟

اپریل 28, 2026
پشاور یونیورسٹی احتجاج

یونیورسٹی آف پشاور احتجاج: تنخواہوں میں کٹوتی اور مالیاتی بحران کا مکمل احوال

اپریل 28, 2026
انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز

انگلینڈ سری لنکا ٹرائی سیریز: پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی فتح 

اپریل 28, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔