اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

سال کے پہلے ستارےبرج دلوکی خصوصیات

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 19, 2024
in اہم خبریں, ستاروں کا حال, فلمیں انڈسٹری نیوز
aquarius

ستاروں کا حال کسی کی بھی شخصیت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات دیتا ہے۔ آج سے ہم اپنے صارفین کو مختلف ستاروں کی خصوصیات کے بارے میں بتانا شروع کریں گے۔ اور آج ہم سال کے پہلے ستارے برج دلو کے بارے میں بات کریں گے۔

برج دلوں کا مختصر جائزہ

تاریخ پیدائش                                                 21 جنوری تو 18 فروری
حاکم سیارہ                                                                   زحل اور یورینس
خصوصیات                                    خود مختار ، تخلیقی، بے غرض، مخلص
مزوں برج                                                                           جوزا، میزان
غیر موزوں برج                                                                 ثور، اسد، عقرب
قابل برداشت برج                                               حمل، قوس، جدی، حوت
غیر جانبدار برج                                                                   سنبلہ، سرطان

برج دلو کی چند نمایاں خصوصیات

اس ستارے کے افراد معتبر، قابل، تخلیقی اور روشن نظریات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ اپنے وقت سے آگے کا سوچتے ہیں۔ یہ بڑے سمجھدار اور معاملہ کو جلدی سمجھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ اپنے معاملات میں کسی کی مدد طلب نہیں کرتے۔ یہ جب کسی منصوبے پر کام کرنا شروع کرتے ہیں تو اسے پورا کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ انہیں زندگی میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ہہ ثابت قدم ہوتے ہیں اسی لئے کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

جسمانی لحاظ سے یہ دبلے پتلے ہوتے ہیں۔ یہ تیز چلنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ان کے چہروں سے یہ لگتا ہے کہ یہ مغرور ہیں مگر یہ مغرور نہیں ہوتے۔

یہ برج آزاد اور اکیلے رہنے والوں کا برج ہے۔ یہ اپنے معاملات پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ بلکہ کام کے لئے حالات کو بدل ڈالتے ہیں۔ ان کے نظریات کو بدلنا بہت مشکل ہے۔ یہ کسی کی بات نہیں سنتے اور کسی کے دئے گئے جواب سے راضی بھی نہیں ہوتے۔  اس ستارے کے لوگوں کو اگر ترقی کرنی ہے تو آسمان سے اتر کر زمین پر آنا ہوگا۔ ان کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ زمین کی اپنی حدود ہیں اور انہی حدود میں رہ کر کام کرنا پڑتا ہے۔ لہذا انی طاقت کا غلط استعمال کرنے کی بجائے درست انداز میں کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:  رمضان 2024: ماہ صیام کے پہلے 10 دنوں کا موسم کیسا ہو گا؟

پیار اور ساتھ

اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے دلوں میں دوسروں کے لئے بہت پیار ہوتا ہے۔ اور یہ رومانوی لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں ۔ جب یہ محبت کرتے ہیں تو اظہار کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ یہ بہت ایماندار ہوتے ہیں۔ اور زندگی کے کسی موڑ پر دھوکہ نہیں کرتے۔

یہ جذباتی طور پر غیر جانبدار ہوتے ہیں۔ اور دل کی بات چھپالیتے ہیں۔ یہ عقل کو جذبات پر ترجیح دیتے ہیں۔ یہ کسی کو خوش کرنے کے لئے اپنے جذبات کی پرواہ نہیں کرتے ۔ ان کو اپنی رومانوی زندگی میں گرم جوشی ، سخاوت، جذبات اور ہنسی مذاق کو شامل کرنا چاہئے۔

فیملی تعلقات

یہ اپنے رشتوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ گھریلو معاملات میں یہ کسی سے مفاہمت نہیں کرتے۔ ان کا مزاج بدلتا رہتا ہے۔ اور باقی شعبوں کی طرح یہ خاندان میں بھی رکاوٹ کو پسند نہیں کرتے۔ ان کے گھر جدید طرز کے بنے ہوتے ہیں۔

خدمت خلق

ان کے مطابق انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے۔ یہ انسانیت کے لئے مشکل اوقات میں مسیحا بن کر ابھرتے ہیں۔ چونکہ یہ خود محنت کرکے اوپر آتے ہیں سو دوسروں کی خدمت کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔

دولت

اس معاملے میں یہ اعتدال پسند ہیں۔ یہ نہ تو بہت فضول خرچ کوتے ہیں اور نہ ہی کنجوس۔ یہ دولت کمانے کے لئے سائنسی اصولوں سے کام لیتے ہیں۔

صحت

ان کی برداشت کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اور یہ جلد تندرست ہوجاتے ہیں۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جہان داد خان پی ایس ایل 11 جرمانہ

پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جہان داد خان کو جرمانہ

اپریل 11, 2026
Infinix Note 60 Pro

Infinix Note 60 Pro: خصوصیات، 6500mAh بیٹری اور پاکستان میں قیمت

اپریل 11, 2026
انسٹاگرام کمنٹس ایڈٹ کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام کا دھماکے دار فیچر: اب کمنٹس ایڈٹ کریں مگر ایک اہم شرط کے ساتھ

اپریل 11, 2026
نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ فائنل

نیشنل ویمنز ٹی 20 فائنل: انونسیبلز اور اسٹارز کے درمیان ٹائٹل کا معرکہ

اپریل 11, 2026
Chery Tiggo 7 PHEV vs Jaecoo J7 PHEV

پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کا نیا مقابلہ: Chery Tiggo 7 اور Jaecoo J7 کا تفصیلی موازنہ

اپریل 11, 2026
اسلام آباد ٹاکس 2026 ٹریفک پلان

اسلام آباد ٹاکس 2026: دارالحکومت کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری

اپریل 11, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جہان داد خان پی ایس ایل 11 جرمانہ

پی ایس ایل 11: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جہان داد خان کو جرمانہ

اپریل 11, 2026
Infinix Note 60 Pro

Infinix Note 60 Pro: خصوصیات، 6500mAh بیٹری اور پاکستان میں قیمت

اپریل 11, 2026
انسٹاگرام کمنٹس ایڈٹ کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام کا دھماکے دار فیچر: اب کمنٹس ایڈٹ کریں مگر ایک اہم شرط کے ساتھ

اپریل 11, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔