Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ:حکومت کا امریکی پابندیوں سے آزاد ہونے کا فیصلہ

حرا خلیل by حرا خلیل
مارچ 28, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ

وفاقی حکومت نے ایران پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے آزادی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ایران کے ساتھ معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایران کے ساتھ بین الاقوامی عدالتوں میں ممکنہ قانونی تنازعات کو روکنے کے  لئے 80 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا ایک حصہ پاکستان میں بنانے کا عزم کیا تھا۔

 پاکستان کو خدشہ ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی عدالت میں 80 بلین ڈالر کا کیس ہارجاتا ہے تو اسے سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

 یہی وجہ ہے کہ حکومت نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امریکی پابندیوں کو سائڈ پہ رکھتے ہوئے پائپ لائن کا کام آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاکستان امریکا سے استثنیٰ کی درخواست کرے گا

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کی کہ پاکستان امریکا سے استثنیٰ کی درخواست کرے گا۔

 انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ، کمپنیوں کی جانب سے اضافے کی درخواستیں آتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صرف 25 سے 27 فیصد شہریوں کو گیس تک رسائی حاصل ہے، جب کہ 70 فیصد سے زیادہ اس سے محروم ہیں۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی گیس کو بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کرنے سے بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر پاکستانی نقشے میں شامل، نیا نقشہ جاری

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے مصدق ملک نے کہا کہ مجھے سیلز ٹیکس کے نفاذ کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے امریکہ سے استثنیٰ کے مطالبے پر پاکستان کے موقف کو دہرایا۔ 

مصدق ملک نے کہا کہ ہم مزید امریکی پابندیاں برداشت نہیں کر سکتے۔ ہم اپنا موقف امریکہ کے سامنے پیش کریں گے۔ ایران کو متعدد بار کہا گیا ہے کہ ہمیں ان کی گیس کی ضرورت ہے۔ ہم اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں لیکن چاہتے ہیں کوئی پابندی نا لگے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پرائیویٹ حج اسکیم پیکجز

پرائیویٹ حج اسکیم پیکجز: پرائیویٹ حج زائرین کے لیے پیکجز کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان

ستمبر 6, 2026
سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم 2026

سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم 2026: 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس کے لیے آن لائن پورٹل لائیو

ستمبر 6, 2026
نیشنل سائبر سیکیورٹی ہینڈ بک

نیشنل سائبر سیکیورٹی ہینڈ بک: وزارتِ آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی کا نیا گائیڈ مینوئل جاری

ستمبر 6, 2026
پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب

پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب: پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل گورننس کے لیے پنجاب میں اے آئی ہب کا باقاعدہ قیام

ستمبر 6, 2026
ساؤتھ ایشین گیمز 2027

ساؤتھ ایشین گیمز 2027: علاقائی کھیلوں کے سب سے بڑے میگا ایونٹ کی میزبانی 

ستمبر 6, 2026
پنجاب کلائمیٹ انٹرنشپ پروگرام

پنجاب کلائمیٹ انٹرنشپ پروگرام: 60,000 روپے ماہانہ وظیفے کے ساتھ انوائرمنٹل انٹرنشپ کا آغاز

ستمبر 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پرائیویٹ حج اسکیم پیکجز

پرائیویٹ حج اسکیم پیکجز: پرائیویٹ حج زائرین کے لیے پیکجز کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان

ستمبر 6, 2026
سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم 2026

سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم 2026: 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس کے لیے آن لائن پورٹل لائیو

ستمبر 6, 2026
نیشنل سائبر سیکیورٹی ہینڈ بک

نیشنل سائبر سیکیورٹی ہینڈ بک: وزارتِ آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی کا نیا گائیڈ مینوئل جاری

ستمبر 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.