Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پرویز الہی نے لوگوں کو اسمبلی بلایا اور تشدد پر اکسایا، حمزہ شہباز

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 19, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
پرویز الہی نے لوگوں کو اسمبلی بلایا اور تشدد پر اکسایا، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ وہ گیلری سے لوگوں کو چیخ چیخ کر بلا رہے تھے اور تشدد پر اکسا رہے تھے اور پھر ساتھ شاباشی بھی دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ گفتگو وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور کرپشن کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | مریم نواز نے ٹویٹر پر “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کے ٹرینڈ کو جعلی قرار دے دیا 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بدترین طرز حکمرانی کی وجہ سے علیم خان  بھی پی ٹی آئی سے دور ہو گئے ہیں۔ ان کا بھی یہی خیال ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پاکستان کا خواب دکھا کر ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سیاسی انتقام کا ارادہ نہیں ہے اور نا ہی ہم سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون اپنا کام ضرور کرے گا۔

حمزہ شہباز نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ  انہوں نے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وڈیوز میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کیسے چیخ چیخ کر گیلری سے لوگوں کو بلایا گیا، تشدد ہر اکسایا گیا اور پھر شاباش بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو خودکش حملہ کر دوں گا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

چمکتا لاہور مہم اور سموگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

چمکتا لاہور مہم اور سموگ کا خاتمہ: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

نومبر 5, 2026
ملیحہ علی کی ایم ایم اے میں فتح یورپی چیمپئن کو شکست

ملیحہ علی کی ایم ایم اے میں فتح: یورپی چیمپئن کو شکست

نومبر 5, 2026
تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا میلہ

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز: جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا میلہ

نومبر 5, 2026
امریکی مڈ ٹرم الیکشن: ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عوامی فیصلہ

امریکی مڈ ٹرم الیکشن: ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عوامی فیصلہ

نومبر 5, 2026
جرمنی کراس کلچر فیلوشپ 2027 پاکستانیوں کے لیے بڑا موقع

جرمنی کراس کلچر فیلوشپ 2027: پاکستانیوں کے لیے بڑا موقع

نومبر 5, 2026
بینظیر ہنرمند پروگرام کے فوائد: نوجوانوں کے لیے وظیفہ

بینظیر ہنرمند پروگرام کے فوائد: نوجوانوں کے لیے وظیفہ

نومبر 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

چمکتا لاہور مہم اور سموگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

چمکتا لاہور مہم اور سموگ کا خاتمہ: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

نومبر 5, 2026
ملیحہ علی کی ایم ایم اے میں فتح یورپی چیمپئن کو شکست

ملیحہ علی کی ایم ایم اے میں فتح: یورپی چیمپئن کو شکست

نومبر 5, 2026
تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا میلہ

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز: جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا میلہ

نومبر 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.