Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پرویز الہی نے لوگوں کو اسمبلی بلایا اور تشدد پر اکسایا، حمزہ شہباز

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 19, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
پرویز الہی نے لوگوں کو اسمبلی بلایا اور تشدد پر اکسایا، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ وہ گیلری سے لوگوں کو چیخ چیخ کر بلا رہے تھے اور تشدد پر اکسا رہے تھے اور پھر ساتھ شاباشی بھی دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ گفتگو وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور کرپشن کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | مریم نواز نے ٹویٹر پر “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کے ٹرینڈ کو جعلی قرار دے دیا 

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بدترین طرز حکمرانی کی وجہ سے علیم خان  بھی پی ٹی آئی سے دور ہو گئے ہیں۔ ان کا بھی یہی خیال ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پاکستان کا خواب دکھا کر ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سیاسی انتقام کا ارادہ نہیں ہے اور نا ہی ہم سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون اپنا کام ضرور کرے گا۔

حمزہ شہباز نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ  انہوں نے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وڈیوز میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کیسے چیخ چیخ کر گیلری سے لوگوں کو بلایا گیا، تشدد ہر اکسایا گیا اور پھر شاباش بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات بے نتیجہ ہوں گے
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسلام آباد اسکول غیر معینہ تعطیلات

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں غیر معینہ مدت کے لیے ہنگامی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 21, 2026
نیشنل سیونگز منافع اسکیم

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 200 فیصد منافع حاصل کرنے کاروڈ میپ

ستمبر 21, 2026
ملتان کینسر ہسپتال سہولیات

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ملتان میں جدید ترین کینسر فیسلیٹیز کا باقاعدہ افتتاح

ستمبر 21, 2026
امریکی ویزا فیس اضافہ آرڈر

امریکی حکومت کا ایچ ون بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کے آرڈر میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ

ستمبر 21, 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کا قطر سے ایل این جی کارگو کے لیے  محفوظ راستہ حاصل کر لیا 

ستمبر 21, 2026
پاکستان ویزا استثنی معاہدے

پاکستان کا درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کا تاریخی اسٹریٹجک معاہدہ، ایف آئی اے کو لسٹ جاری

ستمبر 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسلام آباد اسکول غیر معینہ تعطیلات

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں غیر معینہ مدت کے لیے ہنگامی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 21, 2026
نیشنل سیونگز منافع اسکیم

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 200 فیصد منافع حاصل کرنے کاروڈ میپ

ستمبر 21, 2026
ملتان کینسر ہسپتال سہولیات

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ملتان میں جدید ترین کینسر فیسلیٹیز کا باقاعدہ افتتاح

ستمبر 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.