مئی 30 2020: (جنرل رپورٹر) پنجاب میں فلور ملوں کی جانب سے آٹے کی قیمت میں فی کلو قیمت میں 6 روہے کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ حکومت نے اس کی مخالفت کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق فلورز ملز ایسوسی ایشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ اوپن مارکٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے پر کیا ہے- دوسری جانب صوبائی وزیر خوراک نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے کہ فلور ملز کے مالکان کو بغیر حکومتی اجازت کے قیمت بڑھانے کا کوئی جواز نہیں, فلورز ملز ایسوسی ایشن کے مالکان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے
فلورز ملز ایسوسی ایشن زرائع کے مطابق قیمت میں حالیہ تبدیلی سے پہلے بیس کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جبکہ موجودہ اضافے کے بعد یہ قیمت پرچون کی دکانوں میں 925 روپے ہو جائے گی- فلورز ملز ایسوسی ایشن زرائع کے مطابق پنجاب میں آٹے کا تھیلا پچاس سے ساٹھ روپے مہنگا کیا گیا ہے
فلورز ملز ایسوسی ایشن زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کی قیمت سولہ سو روپے من ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھائی ہے جبکہ وزیر خوراک عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ فلورز ملز ایسوسی ایشن کو کس نے اختیار دیا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر قیمت بڑھائیں- انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے مالکان کے خلاف حکومت کاروائی کرے گی انہیں ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا