گرمیوں میں ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو 10 ایسے طریقے بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ گرمیوں میں بالخصوص شوگر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
زیادہ پانی پئیں
یاد رکھیں کہ زیادہ مقدار میں پانی پینے سے پانی کی کمی نہیں ہوتی اور اس سے پیشاب کے ذریعے اضافی شوگر باہر نکالنے میں آسانی رہتی ہے۔ لہذا پانی زیادہ پینا آپ کو شوگر کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
بہتر کھانے کا انتخاب
کم گلیسیمک غذائیں جیسے سبزیاں، اناج، اور دبلی پتلی پروٹین جلدی ہضم ہو جاتی ہے جس سے شوگر ایک دم نہیں بڑھتی ہے۔ لہذا شاگر کے اعتبار سے بہت کھانے کا انتخاب بھی آپ کو شوگر کم رکھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
کاربوہائیڈریٹ کی مقدار پر توجہ
خون شوگر کو نارمل رکھنے کے لیے کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ ایسے کاربوہائیڈریٹس کا انتخاب کریں جو بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ کیے بغیر مستقل توانائی فراہم کرتی ہیں جیسا کہ پھلیاں۔
ورزش کریں
باقاعدگی سے کوئی نا کوئی جسمانی سرگرمی کریں کیونکہ یہ انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے، اس سے سے خلیات خون سے گلوکوز کو بہتر طریقے سے جذب کر سکتے ہیں۔ شوگر کو کنٹرول یا نارمل رکھنے کے لئے روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش کی عادت بنا لیں۔
جلد کو سورج کی روشنی سے بچائیں
سورج کی روشنی جسم پر دباؤ ڈال سکتی ہے اور عارضی طور پر انسولین کے خلاف مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے۔ اس سے خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ سن اسکرین کا استعمال کریں، سایہ میں بیٹھیں اور حفاظتی لباس پہنیں تاکہ دھوپ لگنے سے جلد کو بچایا جا سکے۔