Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

چکنائی اور چینی سے بننے والی اشیاء، دماغی تنزلی کا باعث

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 27, 2024
in صحت اور تندرستی – بیماریوں سے بچاؤ، غذائی مشورے اور طبی خبریں, طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے, کھانے پینے کی دنیا – پاکستانی ترکیبیں، ریسٹورنٹ ریویوز اور فوڈ ٹرینڈز
brain

ہمارا دماغ جسم کے کنٹرول سینٹر کی حیثیت رکھتا ہے جو دل کی دھڑکن جاری رکھتا ہے، پھیپھڑوں کو سانس لینے اور ہمیں چلنے، پھرنے، سوچنے اور محسوس کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مگر عمر کے ساتھ ہر فرد کے دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ذہنی افعال بھی تبدیل ہوتے ہیں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ بڑھاپے میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔

مگر ہماری غذائی عادات بھی دماغی تنزلی کا سفر تیز کر سکتی ہیں، خاص طور پر فاسٹ یا جنک فوڈ کا استعمال دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی چوہوں پر ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ چکنائی اور چینی پر مشتمل غذا کے استعمال سے نوجوانوں کے دماغ کی یادداشت منظم کرنے کی صلاحیت طویل المعیاد بنیادوں پر متاثر ہوتی ہے۔

اسی تحقیقی ٹیم کی ایک پرانی تحقیق میں ناقص غذا اور الزائمر امراض کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا تھا۔

اب اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جنک فوڈ کا استعمال نوجوانوں کے دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے اور یہ دیکھا گیا کہ مختلف غذاؤں سے ان کی یادداشت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

زیادہ چکنائی اور چینی پر مشتمل غذا کے استعمال سے ان کے دماغ میں ایک نیورو ٹرانسمیٹر acetylcholine کی سطح پر کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں

یہ نیورو ٹرانسمیٹر سیکھنے، توجہ مرکوز کرنے اور یادداشت جیسے دماغی افعال کے لیے اہم ہوا ہے اور الزائمر کے شکار مریضوں کے دماغ میں اس نیورو ٹرانسمیٹر کی سطح گھٹ جاتی ہے

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جنک فوڈ استعمال کرنے والے چوہوں کے دماغ میں اس نیورو ٹرانسمیٹر کی سطح متاثر ہوئی اور ان جانوروں نے یادداشت کے مختلف ٹیسٹوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
درحقیقت وہ چوہے کچھ دیر پہلے دیکھی جانے والی اشیا بھی بھولنے لگے۔

محققین نے بتایا کہ یہ نیورو ٹرانسمیٹر دماغی افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور انسانی یادداشت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں فاسٹ فوڈ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور عمر کا یہ دور دماغ کے لیے بہت حساس ہوتا ہے جس دوران بہت اہم تبدیلیاں ہو رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنک فوڈ کا استعمال یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اسے ریورس کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر روزانہ کی 20 فیصد سے زیادہ کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں کے ذریعے حاصل کی جائیں تو دماغی تنزلی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح جولائی 2022 کے شروع میں ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ زیادہ چربی یا چکنائی والی ٖغذا کا استعمال صرف جسمانی وزن میں اضافہ نہیں کرتا بلکہ ایسی غذائیں دماغی صحت کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔

اس تحقیق میں زیادہ چربی والی غذاؤں، ذیابیطس اور دماغی تنزلی کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا گیا۔
تحقیق کے دوران چوہوں کو 30 ہفتوں تک زیادہ چربی والی غذا کا استعمال کرایا گیا تھا اور دریافت ہوا کہ جسمانی وزن میں اضافے سے دماغی افعال پر بھی منفی اثرات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز ، یوسف عباس شریف چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار: نیب۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ چربی والی غذا کھانے والے چوہوں کا جسمانی وزن بہت زیادہ بڑھ گیا، انسولین مزاحمت بڑھ گئی جبکہ دماغی حجم بھی سکڑنے لگا۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

عید میلاد النبی 2026

عید میلاد النبی 2026: محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں متوقع تاریخ کا اعلان

اگست 6, 2026
نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026

ڈیجیٹل خود مختاری کی نئی سحر: نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 اور پاکستان کا مستقبل

اگست 6, 2026
پاکستان کا مائننگ سیکٹر

پاکستان کا مائننگ سیکٹر: دفاعی اور بیٹری ٹیکنالوجی کے لیے امریکی سرمایہ کاری کا انقلابی منصوبہ

اگست 6, 2026
پاکستان میں اے آئی فارمنگ

پاکستان میں اے آئی فارمنگ: چین کی جانب سے 1,000 زرعی ماہرین کی جدید تربیت

اگست 6, 2026
اسحاق ڈار کا دورہ مدینہ

اسحاق ڈار کا دورہ مدینہ: مسجد نبویؐ میں حاضری اور ملکی خوشحالی کے لیے دعائیں

اگست 6, 2026
جموں و کشمیر پر یو این قراردادیں

جموں و کشمیر پر یو این قراردادیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل کو خط

اگست 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

عید میلاد النبی 2026

عید میلاد النبی 2026: محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں متوقع تاریخ کا اعلان

اگست 6, 2026
نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026

ڈیجیٹل خود مختاری کی نئی سحر: نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 اور پاکستان کا مستقبل

اگست 6, 2026
پاکستان کا مائننگ سیکٹر

پاکستان کا مائننگ سیکٹر: دفاعی اور بیٹری ٹیکنالوجی کے لیے امریکی سرمایہ کاری کا انقلابی منصوبہ

اگست 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.