Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پرادا نے ورساسی کو 1.25 بلین یورو میں حاصل کرلیا

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 11, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس
پرادا نے ورساسی کو 1.25 بلین یورو میں حاصل کرلیا

پرادا نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن برانڈ ورساسی کو 1.25 بلین یورو (تقریباً 1.38 بلین امریکی ڈالر) میں خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک مضبوط اطالوی فیشن ہاؤس تشکیل دینا ہے جو فرانس کی بڑی کمپنیو جیسے LVMH اور Kering کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکے۔ یہ معاہدہ امریکی گروپ کیپری ہولڈنگز سے طے پایا ہےجو ورساسی کے علاوہ مشہور برانڈز جیسے جمی چو اور مائیکل کورس کا بھی مالک ہے۔

پرادا گروپ کے چیئرمین پاتریزیو برٹیلی نے ورساسی کے گروپ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں برانڈز ہنر اور ورثے کے حوالے سے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2018 میں کیپری ہولڈنگز نے ورساسی کو 1.83 بلین یورو میں خریدا تھا لیکن حالیہ برسوں میں فروخت میں کمی اور مالیاتی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے قیمت کم کر کے پرادا کے ساتھ نیا معاہدہ کیا گیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق قیمت 1.6 بلین ڈالر تک متوقع تھی تاہم موجودہ حالات میں یہ کم ہو کر 1.38 بلین ڈالر پر آ گئی ہے۔ 

ورساسی کی سابق کریئیٹو ڈائریکٹر ڈوناتیلہ ورساسی جو 1997 میں اپنے بھائی جیانی ورساسی کے قتل کے بعد ڈائریکٹر بنیں  ۔ اس نے حال ہی میں عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ ان کی جگہ پرادا کے ذیلی برانڈ Miu Miu کے سابق سربراہ داریو ویٹالے نے لے لی ہے۔ ڈوناتیلہ اب ورساسی کی چیف برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  اوپو کے نئے فون کے کیمرے کی خصوصیات 2026

کیپری ہولڈنگز کی توقع ہے کہ 2025 میں ورساسی کی آمدنی 810 ملین ڈالر تک گر جائے گی جو گزشتہ سال 1.03 بلین ڈالر تھی۔ اس کے برعکس پرادا نے 2024 میں 5.4 بلین یورو کی آمدنی اور 839 ملین یورو کا منافع حاصل کیا تھا جو کہ 25 فیصد اضافہ ہے۔ پرادا کے سی ای او اندریا گیرا کا کہنا ہے کہ ورساسی میں بے پناہ پوٹینشل ہے مگر اسے مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے وقت، صبر اور نظم و ضبط کی ضرورت ہو گی۔ یہ معاہدہ 1.5 بلین یورو کے نئے قرض کے ذریعے فنانس کیا جائے گا اور توقع ہے کہ 2025 کے دوسرے نصف میں مکمل ہو جائے گا۔

پرادا اور ورساسی کے فیشن انداز ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں جہاں پرادا سادگی اور نفاست کی علامت ہے وہیں ورساسی دلکش انداز کے لیے جانا جاتا ہے۔ پرادا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ورساسی کے تخلیقی انداز اور ثقافتی انفرادیت کو برقرار رکھے گا اور اسے آہستہ آہستہ مزید ترقی دے گا۔ مارکیٹنگ ڈائریکٹر لورینزو برٹیلی کا کہنا تھا کہ برانڈ کو بدلنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسی پہلے والے انداز میں رہتے ہوئے اس پر کام کی ضرورت ہے تاکہ یہ دوبارہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکے۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بہت سے اطالوی فیشن برانڈز جیسے Gucci، Fendi اور Bottega Veneta، فرانسیسی کمپنیوں کی ملکیت بن چکے ہیں۔ تاہم پرادا کی ماضی میں کیے گئے کچھ غیر کامیاب معاہدوں جیسے جِل سینڈر، ہیل موٹ لینگ اور فینڈی کی شراکت داری کو مدِنظر رکھتے ہوئے بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پرادا اپنی بنیادی حکمتِ عملی سے ہٹ سکتا ہے۔ تجزیہ کار لوکا سولکا کے مطابق اس معاہدے سے پرادا کی  توجہ اپنے اصل کاروبار سے ہٹ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملکہ برطانیہ کی وفات: پاکستان کا آج یوم سوگ
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی

تعلیمی زوال اور آؤٹ آف اسکول بچے: ہمارے تعلیمی ایمرجنسی کا المیہ

اگست 31, 2026
مکہ ڈیفنس الائنس معاہدہ

مکہ ڈیفنس الائنس معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین سہ فریقی اتحاد کا باقاعدہ نام فائنل

اگست 31, 2026
وزیراعظم کا دورہ بشکیک 2026

وزیراعظم کا دورہ بشکیک 2026: شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس میں شرکت 

اگست 31, 2026
پی ای ایف اسکول مانیٹرنگ

حکومتِ پنجاب کا اسکولوں میں شفافیت کے لیے سابق فوجیوں کو مانیٹرنگ افسران بھرتی کرنے کا بڑا فیصلہ

اگست 31, 2026
آزاد کشمیر انٹرنیٹ بحالی 2026

 آزاد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کی مراحل وار بحالی کا آغاز، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اگست 31, 2026
پاک سعودی زرعی برآمدات

پاکستان اور سعودی عرب کا دو سالوں میں زراعت اور فوڈ سیکٹر کی برآمدات کو 3 ارب ڈالر تک پہنچانے کا فیصلہ

اگست 31, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی

تعلیمی زوال اور آؤٹ آف اسکول بچے: ہمارے تعلیمی ایمرجنسی کا المیہ

اگست 31, 2026
مکہ ڈیفنس الائنس معاہدہ

مکہ ڈیفنس الائنس معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین سہ فریقی اتحاد کا باقاعدہ نام فائنل

اگست 31, 2026
وزیراعظم کا دورہ بشکیک 2026

وزیراعظم کا دورہ بشکیک 2026: شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس میں شرکت 

اگست 31, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.