Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کال، اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال 

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 24, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کال، اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال 

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے دوطرفہ باہمی تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک اور ان کی عوام کے فائدے پر مشتمل مختلف امور کا جائزہ لیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون کے مختلف معاملات کا جائزہ لیا جن میں معیشت، تجارت، ترقی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تاریخی تعلقات پر بات چت کی۔ انہوں نے دوستی کے ان بانڈز کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ کے زریعے باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔

 اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی حالیہ بارشوں پر تشویش ظاہر کی اور اس حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  انہوں نے پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ بےمثال دوستی کا بھی ذکر کیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی حالیہ موسمی حالات اور شدید بارشوں کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں پاکستان کی اظہار یکجہتی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات پر ایک نظر

پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی دوست ممالک ہیں جبکہ اگر بات کی جائے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ تعاون کی تو وہ بےمثال ہے۔ پاکستان پر جب کبھی مشکل وقت آیا ہے متحدہ عرب امارات نے بڑھ چڑھ کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاور سیکٹر انوویشن پروگرام: حکومت کا توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تاریخی منصوبہ

جولائی 2023 میں جب پاکستان کو معاشی حالات میں شدید تنگی کا سامنا ہوا تو متحدہ عرب امارات نے 3 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔ اس کے علاوہ 2018 میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسسٹنٹ پروگرام کے طور پر 200 ملین ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کو دی تھی جس کا مقصد مختلف ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس میں پاکستان کی مدد کرنا تھا۔  

اسی طرح گزشتہ سال 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران بھی متحدہ عرب امارات نے کیش امداد کے علاوہ کھانے اور میڈیسن سے لیس 200 کنٹینر پاکستان بھیجے تھے۔ جبکہ سال 2020 میں جب کورونا وائرس نے تمام چھوٹے بڑے ممالک کو معاشی چیلنجز میں گھیرا تو اس وقت بھی متحدہ عرب امارات سے کئی سو میٹرک ٹن کی امداد تین جہازوں پر مختلف اوقات میں پاکستان بھیجی گئی تھی۔ 

الغرض متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ دل کھول کر تعاون کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کو بلاشبہ پاکستانیوں کا دوسرا گھر کہا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد متحدہ عرب امارات میں ملازمت کر رہی ہے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026
چینی آئی پی پی کی کوئلہ سپلائی معاہدوں پر ایک سالہ حد کی مخالفت، پورٹ قاسم پاور کمپنی سپلائی تعطل 

حکومت کا فیسکل بوجھ، منقطع کنکشنز کی بحالی کے لیے ایل این جی ٹیرف کی سخت شرائط نافذ

اکتوبر 15, 2026
پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

اکتوبر 15, 2026
وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

اکتوبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.