Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی  اور 1 شہری شہید

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 8, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی اور 1 شہری شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا  ہے کہ بھارت کی طرف سے بھیجے گئے 25 ڈرونز کو پاکستان کے مختلف شہروں میں مار گرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرونز گزشتہ رات مختلف علاقوں میں داخل ہوئے تھے اور فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ لاہور، اٹک، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب ان ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔ جنرل  احمد شریف چوہدری نے میڈیا کو تباہ شدہ ڈرونز کے ملبے کی تصاویر بھی دکھائیں اور بتایا کہ یہ ملبہ اب مختلف مقامات سے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا  ہے کہ ان میں سے ایک ڈرون لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا جس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوئے اور ایک فوجی سازوسامان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جنرل  احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ سندھ کے علاقے میانو میں بھارتی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ڈرونز بھیجنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پاکستان کی فوج پوری طرح الرٹ ہے اور مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے بھارتی اقدامات کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے اور کہا  ہے کہ بھارت 6 اور 7 مئی کی رات اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اب ڈرون حملوں پر اتر آیا ہے۔ ان راتوں بھارت نے شہری آبادی، عبادت گاہوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  شہر کراچی کی تاریخ: برطانوی دور، جدید کراچی، ثقافت اور مسائل

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے بھی تباہ کیے  جس کا اشارہ خود بھارت نے بھی دیا جب اس نے تسلیم کیا کہ اس کے کم از کم تین طیارے اس کی اپنی حدود میں کریش ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا  ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر بھی بھاری نقصان اٹھا چکا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اشتعال انگیزی سے باز نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی ضد اور غرور نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور عالمی برادری اب خود دیکھ سکتی ہے کہ بھارت کس خطرناک راستے پر چل پڑا ہے۔

آخر میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہے.  

یہ بھی پڑھیں :  بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ہاروپ ڈرونز سے حملہ کیا ہے

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

عید میلاد النبی 2026

عید میلاد النبی 2026: محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں متوقع تاریخ کا اعلان

اگست 6, 2026
نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026

ڈیجیٹل خود مختاری کی نئی سحر: نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 اور پاکستان کا مستقبل

اگست 6, 2026
پاکستان کا مائننگ سیکٹر

پاکستان کا مائننگ سیکٹر: دفاعی اور بیٹری ٹیکنالوجی کے لیے امریکی سرمایہ کاری کا انقلابی منصوبہ

اگست 6, 2026
پاکستان میں اے آئی فارمنگ

پاکستان میں اے آئی فارمنگ: چین کی جانب سے 1,000 زرعی ماہرین کی جدید تربیت

اگست 6, 2026
اسحاق ڈار کا دورہ مدینہ

اسحاق ڈار کا دورہ مدینہ: مسجد نبویؐ میں حاضری اور ملکی خوشحالی کے لیے دعائیں

اگست 6, 2026
جموں و کشمیر پر یو این قراردادیں

جموں و کشمیر پر یو این قراردادیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل کو خط

اگست 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

عید میلاد النبی 2026

عید میلاد النبی 2026: محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں متوقع تاریخ کا اعلان

اگست 6, 2026
نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026

ڈیجیٹل خود مختاری کی نئی سحر: نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 اور پاکستان کا مستقبل

اگست 6, 2026
پاکستان کا مائننگ سیکٹر

پاکستان کا مائننگ سیکٹر: دفاعی اور بیٹری ٹیکنالوجی کے لیے امریکی سرمایہ کاری کا انقلابی منصوبہ

اگست 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.