Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پی آئی اے کے واجبات، قرضے اور بقایا جات کلئیر ہو گئے

ذیشان خان by ذیشان خان
اپریل 4, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس, پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت, سفر اور سیاحت – پاکستان اور دنیا کی بہترین منزلیں اور ٹریول گائیڈ, مالیات
پی آئی اے کے واجبات، قرضے اور بقایا جات کلئیر ہو گئے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے واجبات، قرضے اور بقایا جات کلیئر ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے تمام مالی خسارے اور قرضے ختم کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ اسے نجکاری سے قبل ود ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنا ہے۔ 

حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کی کلیئرنس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ 

حالیہ پیش رفت کے بعد، پی آئی اے ہوابازی کے شعبے میں بڑے کھلاڑیوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک پرکشش موقع بن گیا ہے۔

 حکام نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے پاس 20 ممالک میں 170 ہفتہ وار پروازوں کے روٹس ہیں جن میں 1.5 لاکھ مسافر پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے خریداروں سے 3 مئی تک بولیاں مانگی گئی ہیں۔ 

حکومت پاکستان صرف پی آئی اے کے شعبہ ہوا بازی کی نجکاری کرنا چاہتی ہے اور قومی پرچم بردار کمپنی کے 51 فیصد شیئرز فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جبکہ 49 فیصد شیئرز کی ملکیت حکومت کے پاس رہے گی۔ 

حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی 51 فیصد شیئرز خریدنے والی کمپنی کے پاس رہے گا۔

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر سمیت تین خلیجی ممالک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ تینوں ممالک کی کمپنیوں نے پی آئی اے کے لیے معاہدے پر بات چیت کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی اقتدار کی غیر موجودگی میں کوئی حکمران نہیں ہوسکتی ہے: فوجی عملے کے سربراہ.

پاکستان نے قومی ائیرلائن کے حوالے سے تین خلیجی ممالک کے حکام کو بریفنگ بھی دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے منصوبے کے اختتام کے بعد سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن فروخت کی جائے گی۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ڈاکٹروں کی مستقل ملازمتوں کا خاتمہ

ڈاکٹروں کی مستقل ملازمتوں کا خاتمہ، ٹیچنگ ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہوں گی، پی پی ایس سی بائی پاس

اکتوبر 24, 2026
پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری رپورٹ

پاکستان میں روزگار کا شدید بحران، 36 لاکھ نوجوان  نوکری سے محروم سالانہ مارکیٹ میں شامل، ورلڈ بینک کا انتباہ

اکتوبر 24, 2026
پی ایم یوتھ پروگرام کروم بکس اسکیم

ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب کا پراعتماد آغاز، ملک بھر میں  کروم بکس کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 24, 2026
سوات گھوسٹ ملازمین کریک ڈاؤن ایکشن

سوات میں ملازمین کا بڑا بریک تھرو، غائب رہنے والے 400 اہلکار دفاتر منتقل، 13 برطرف اور سرکاری بنگلہ واگزار

اکتوبر 24, 2026
این سی سی آئی اے سوشل میڈیا سائبر مانیٹرنگ الرٹ

سائبر اسپیس میں ڈیجیٹل سرجری شروع، این سی سی آئی اے کی غیر قانونی پوسٹس اور ہراسانی پر آخری وارننگ

اکتوبر 24, 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان زرمبادلہ ذخائر لاگ

 بینک کے مالیاتی ڈیٹا کا آڈٹ، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر، درآمدات کے لیے پراعتماد کوریج فراہم

اکتوبر 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ڈاکٹروں کی مستقل ملازمتوں کا خاتمہ

ڈاکٹروں کی مستقل ملازمتوں کا خاتمہ، ٹیچنگ ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہوں گی، پی پی ایس سی بائی پاس

اکتوبر 24, 2026
پاکستان میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری رپورٹ

پاکستان میں روزگار کا شدید بحران، 36 لاکھ نوجوان  نوکری سے محروم سالانہ مارکیٹ میں شامل، ورلڈ بینک کا انتباہ

اکتوبر 24, 2026
پی ایم یوتھ پروگرام کروم بکس اسکیم

ڈیجیٹل تعلیمی انقلاب کا پراعتماد آغاز، ملک بھر میں  کروم بکس کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.