Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 20, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان فیلڈ ہاکی نیوز – ٹیم اپ ڈیٹس، میچ نتائج اور ٹورنامنٹ, کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
ایف آئی ایچ نیشنز کپ نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بدھ کے روز کھیلے گئے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا  مگر اس کے باوجود قومی ٹیم ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

پاکستان کا مقابلہ ایک مضبوط نیوزی لینڈ ٹیم سے تھا جو پہلے ہی اپنے تمام گروپ میچز جیت چکی تھی اور شاندار فارم میں نظر آ رہی تھی۔

میچ کے ساتویں منٹ میں نیوزی لینڈ نے نک ووڈز کے پنالٹی کارنر کے ذریعے پہلا گول کر کے برتری حاصل کی۔ لیکن پاکستان نے زبردست واپسی کی۔ پہلے کوارٹر کے آخری لمحے میں عبد الرحمٰن نے شان دار ڈریگ فلک کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔ صرف چند لمحوں بعد انہوں نے نیوزی لینڈ کے دفاع کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا گول کر کے پاکستان کو 1-2 کی برتری دلائی۔

پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے رانا وحید اشرف نے ایک اور خوبصورت گول کرتے ہوئے اسکور 1-3 کر دیا۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کی جیت یقینی نظر آ رہی تھی۔

تاہم دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ نے مکمل طور پر میچ پر قابو پا لیا۔ انہوں نے مسلسل چھ پنالٹی کارنرز حاصل کیے اور ان کے ڈریگ فلک اسپیشلسٹ اسکاٹ کوسلٹ نے دو بار گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور برابر کر دیا۔

چوتھے کوارٹر میں کوسلٹ نے ایک اور زبردست ڈریگ فلک کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور نیوزی لینڈ کو 3-4 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  فواد چوہدری کی پیشنگوئی غلط، عید یکم اگست کو ہو گی

اس شکست کے بعد پاکستان کو جاپان اور ملائیشیا کے میچ کا انتظار کرنا پڑا۔ اگر ملائیشیا دو یا اس سے زیادہ گول کے فرق سے جیت جاتا تو پاکستان باہر ہو جاتا۔ لیکن جاپان نے 1-2 سے فتح حاصل کر کے پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچا دیا۔

سیمی فائنل آج 20 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ اگلے دن ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ کا فاتح ٹیم 2025-26 سیزن کے لیے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں ترقی حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آفریدی، رضوان اور رؤف بی بی ایل 2025 کے ڈرافٹ میں سرفہرست انتخاب

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 اسٹار کا بریک تھرو، کپتان ابوبکر آسٹریلیا اور احمد ندیم فرانس کی پریمیم لیگز میں شامل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہور کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اکتوبر 24, 2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مایہ ناز عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز نے تعلیمی افق پر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک باوقار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے اس اسکول کو سال 2027 سے 2030 تک کے لیے امرپنگ ریجنل سینٹر آف ایکسی لینس تسلیم کیا ہے جس کے بعد جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز ملنے کا تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔ پندرہ سال بعد اعزاز کی تجدید اور عالمی برتری اس سے قبل سال 2011 میں بھی یہ اسکول دنیا کا پہلا ادارہ بنا تھا جس نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ٹھیک 15 سال بعد یورپی کمیٹی برائے ترقی پذیر ممالک نے اکتوبر کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ اس اعزاز کی توثیق کی ہے۔ یہ چار سالہ عالمی اعزاز صرف ان اعلیٰ تحقیقی اداروں کو دیا جاتا ہے جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور ریاضی کی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور وائس چانسلر کا پیغام جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس شاندار کامیابی کو گزشتہ 18 ماہ کے دوران کی جانے والی اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول انچارج پروفیسر ڈاکٹر خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تحقیق میں اپنے معیار کو مزید مستحکم کرتی رہے گی

تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی: جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز مل گیا

اکتوبر 24, 2026
امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں

کسٹمز ویلیو ایشن میں بڑا اضافہ: امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اکتوبر 24, 2026
پاکستانی شارٹ فلم آسکرز کے لیے کوالیفائی

پاکستانی شارٹ فلم آسکرز کے لیے کوالیفائی کر کے عالمی افق پر چمک اٹھی

اکتوبر 24, 2026
پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب رجسٹریشن

پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب رجسٹریشن: نوکریوں اور انٹرنشپ کا طریقہ

اکتوبر 24, 2026
وفاقی کابینہ کا آڈٹ سیشن، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد احتجاج کو جرم اور غداری قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا ایکشن: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ برطرف

اکتوبر 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 اسٹار کا بریک تھرو، کپتان ابوبکر آسٹریلیا اور احمد ندیم فرانس کی پریمیم لیگز میں شامل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہور کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اکتوبر 24, 2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مایہ ناز عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز نے تعلیمی افق پر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک باوقار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے اس اسکول کو سال 2027 سے 2030 تک کے لیے امرپنگ ریجنل سینٹر آف ایکسی لینس تسلیم کیا ہے جس کے بعد جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز ملنے کا تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔ پندرہ سال بعد اعزاز کی تجدید اور عالمی برتری اس سے قبل سال 2011 میں بھی یہ اسکول دنیا کا پہلا ادارہ بنا تھا جس نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ٹھیک 15 سال بعد یورپی کمیٹی برائے ترقی پذیر ممالک نے اکتوبر کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ اس اعزاز کی توثیق کی ہے۔ یہ چار سالہ عالمی اعزاز صرف ان اعلیٰ تحقیقی اداروں کو دیا جاتا ہے جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور ریاضی کی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور وائس چانسلر کا پیغام جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس شاندار کامیابی کو گزشتہ 18 ماہ کے دوران کی جانے والی اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول انچارج پروفیسر ڈاکٹر خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تحقیق میں اپنے معیار کو مزید مستحکم کرتی رہے گی

تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی: جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز مل گیا

اکتوبر 24, 2026
امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں

کسٹمز ویلیو ایشن میں بڑا اضافہ: امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اکتوبر 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.