اسلام آباد میں جاری پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں اعلیٰ سطحی امریکی حکام نے شرکت کر کے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کونسٹینٹن ڈوبرووسکی اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اس اہم عالمی فورم میں شرکت کی اور قیمتی معدنیات پر پاک امریکہ شراکت داری کو اجاگر کیا۔
امریکی کمرشل ڈپلومیسی اور مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری
امریکی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی تجارتی سفارت کاری پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں جدید امریکی سرمایہ کاری اور تکنیکی مہارت لا رہی ہے۔ فورم کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی حکومت کی مالی معاونت اور نجی شعبے کی پیشہ ورانہ مہارت کو یکجا کر کے محفوظ سپلائی چینز تعمیر کی جا رہی ہیں۔
دونوں ممالک کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں امریکی وفد کی شمولیت کو معاشی ماہرین انتہائی خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ امریکی حکام نے واضح کیا کہ معدنیات کے شعبے میں اس اسٹریٹجک تعاون سے نہ صرف پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی بلکہ اس سے امریکی اور پاکستانی دونوں عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع، اقتصادی ترقی اور صنعتی استحکام پیدا ہوگا۔






