اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

امریکی صدر ٹرمپ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات متوقع

روبینہ خالد by روبینہ خالد
جون 18, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, سیاست کی خبریں
امریکی صدر ٹرمپ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات متوقع

ایک حیران کن سفارتی پیش رفت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ یہ ملاقات کابینہ روم میں ہوگی اور میڈیا کے لیے بند ہوگی مگر وقت اور حالات کے باعث اسے عالمی سطح پر توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں اس دعوت کو بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے خاص طور پر اس لیے کہ حال ہی میں بھارتی وفد نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی تھی جسے بھارتی میڈیا نے پاکستان کی ناکامی کے طور پر پیش کیا تھا۔  اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس آمد نے اس تاثر کو زائل کر دیا ہے اور پاکستان کی پوزیشن مضبوط کی ہے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ فضائی جھڑپ کے بعد دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا امریکہ کا یہ پانچ روزہ سرکاری دورہ عالمی حمایت حاصل کرنے کی پاکستانی کوشش کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی امریکی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مہذب انداز میں معاملات چلائے اور علاقائی غلبے کی کوششوں سے باز رہے۔ انہوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرحدی خلاف ورزی کو معمول بنانے کی کوشش کر رہا ہے جسے پاکستان کبھی قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریکِ انصاف کا احتجاج : لاہور کی اہم شاہراہیں کنٹینرز سے بند

انہوں نے پرجوش انداز میں کہا: "ہم یہ بے عزتی کبھی قبول نہیں کریں گے، ہم شہادت کو ترجیح دیں گے۔”

یہ تقریب واشنگٹن کے جیورج ٹاؤن علاقے کے فور سیزنز ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے پھول نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اسی تقریب میں انہوں نے اسرائیل-ایران جنگ پر پاکستان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ یہ جنگ فوراً ختم ہو” 

ادھر امریکی سینٹ جنرل کرلا نے بیان دیا ہے کہ پاکستان نے درجنوں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کیں اور خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ طالبان نے دہشتگردوں کو سرحدی علاقوں کی طرف دھکیلا ہے پاکستان نے ان کے حملے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں حتیٰ کہ وہ حملے جو امریکہ کے خلاف منصوبہ بنائے جا رہے تھے۔

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی معیشت میں کردار ادا کرنے پر سراہا اور برین ڈرین کے خدشات کو رد کرتے ہوئے اسے "برین گین” قرار دیا ہے۔ 

جب کچھ مہمانوں نے ملکی سیاست پر بات کرنے کی کوشش کی توفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے تنازع سے بچتے ہوئے کہا کہ ہر جمہوری معاشرے میں اختلافِ رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید سے گریز کی اور تمام سیاسی اختلافات کو تحمل سے سنا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کی ایل او سی پر تخریبی کارروائیاں تیز، پاکستان کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں : پہلگام حملہ: سیکیورٹی خدشات اور مشتبہ افراد کے فوری نام سامنے آنے پر سوالات

روبینہ خالد

روبینہ خالد

روبینہ خالد ایک تجربہ کار نیوز ایڈیٹر اور صحافی ہیں، جو صحت، تعلیم، اور معاشرتی اصلاحات پر تحقیقاتی مضامین لکھتی ہیں۔ وہ کئی سالوں سے مختلف نیوز ویب سائٹس کے ساتھ وابستہ رہی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

متحدہ عرب امارات: مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

جولائی 12, 2025
ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

جولائی 11, 2025
اگربیرون ملک آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کریں ؟

اگربیرون ملک آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کریں ؟

جولائی 11, 2025
اداکارہ حمیرہ اصغر کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی

اداکارہ حمیرہ اصغر کی نماز جنازہ آج  لاہور میں ادا  کی جائے گی

جولائی 11, 2025
متحدہ عرب امارات کا ورک پرمٹ کیسے حاصل کریں؟

متحدہ عرب امارات کا ورک پرمٹ کیسے حاصل کریں؟

جولائی 10, 2025
پنجاب میں مریم نواز کا موبائل مونٹیسوری اور اسکول ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

پنجاب میں مریم نواز کا موبائل مونٹیسوری اور اسکول ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز

جولائی 10, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

متحدہ عرب امارات: مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی روشن مثال

جولائی 12, 2025
ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

ویسٹبری نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز، 230 سے زائد کھلاڑی شریک

جولائی 11, 2025
اگربیرون ملک آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کریں ؟

اگربیرون ملک آپ کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کریں ؟

جولائی 11, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔