Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

بلال رشید by بلال رشید
مارچ 25, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پاکستان کا سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر پر عمل کا مطالبہ

TOPSHOT - Kashmiri protestors clash with Indian police as they took to the streets chanting pro-freedom slogans after prayers marking the festival of Eid al-Fitr, in Srinagar on July 6, 2016. Authorities placed several separatist leaders and activists under house arrest or detained them in police stations to prevent them from joining the Eid congregation. / AFP PHOTO / TAUSEEF MUSTAFA

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔  

پیر کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ  اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور  طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:  

یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنائے اور جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے اقدامات کرے۔

امریکا میں پاکستانی مشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ رائے شماری کے ذریعے حقِ خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں مگر یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔  

طارق  فاطمی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز عالمی امن و سلامتی کے قیام کا ایک مؤثر  ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ 1949 میں قائم ہونے والا اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ  جسے بھارت اور پاکستان میں تعینات کیا گیا تھا اور جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر نظر رکھناتھا اس کی ایک بہترین مثال ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے اور اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے والے کمیشن (Peacekeeping Commission)  کا بانی رکن بھی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ پر لوکیشن بھیجنے کا آسان طریقہ

طارق فاطمی نے بتایا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں 48 اقوام متحدہ کے مشنز میں 2,35,000 امن دستے بھیجےجن میں 181 پاکستانی امن اہلکار عالمی امن اور سلامتی کی خدمت میں شہید ہوئے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 3,267 سے زائد پاکستانی مرد و خواتین اقوام متحدہ کے 7 مختلف امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشنز کو مزید مؤثر بنانے کےلیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مندرجہ ذیل تجاویز پیش کیں۔ 

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ منفی عناصر غیر مستحکم حالات سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ امن مشنز کی کامیابی کےلیے عالمی برادری کا مکمل تعاون ضروری ہے۔ 

ہر امن مشن کےلیے اس کے مخصوص حالات کے مطابق واضح اور قابلِ عمل مقاصد طے کیے جائیں تاکہ وہ مؤثر ثابت ہوسکے۔ 

امن قائم قائم رکھنے کےلیے سیاسی حل کو بنیادی حیثیت دی جائے تاکہ امن مشنز تنازعات کے دیرپا حل میں مددگار ثابت ہوں۔ 

بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے امن مشنز کےلیے فنڈنگ یقینی بنائی جائے ۔ 

امن دستوں کو جدید تربیت ، بہترین سازو سامان اور نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ بدلتے ہوئے خطرات کا سامنا کرسکیں ۔ 

امن مشنز کے انخلا کو منظم انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ استحکام برقرار رہے اور شہریوں کا تحفظ ممکن بنایا جاسکے۔ 

جو ممالک اقوام متحدہ کے امن مشنز کےلیے فوجی دستے فراہم کرتے ہیں ان سے باقاعدگی سے مشاورت کی جائے تاکہ وہ امن مشنز کی پالیسی وضع کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گوگل نے وی او 3 لانچ کر دیا: اب ویڈیوز صرف ٹیکسٹ اور امیج سے بنائیں

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں

پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نوکریاں: آخری تاریخ میں توسیع اور اپلائی کرنے کا طریقہ

جولائی 21, 2026
پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو

پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی حقیقت: پی ٹی اے (PTA) کی اہم وضاحت

جولائی 21, 2026
پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے پی پی آر اے پیڈ انٹرنشپ پروگرام کی مکمل تفصیلات اور رجسٹریشن گائیڈ

جولائی 20, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل: حکومت کی اوگرا کو نئی گائیڈلائنز جاری

جولائی 21, 2026
خلیج میں امریکی فوجی اثاثے

خلیج میں امریکی فوجی اثاثے نشانہ: امریکہ کے مسلسل 10ویں دن فضائی حملوں پر ایران کا بھرپور جوابی وار

جولائی 21, 2026
پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027

پنجاب میڈیکل انڈکشن 2027: پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ قوانین میں اہم تبدیلیاں

جولائی 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.