Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

مجھے بلیک میل مت کرو، وزیر اعظم نے ہزارہ برادری کو خبردار کر دیا

بلال رشید by بلال رشید
جنوری 8, 2021
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
مجھے بلیک میل مت کرو، وزیر اعظم نے ہزارہ برادری کو خبردار کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے آج جمعہ کے روز ایک بار پھر ہزارہ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان کے مچھ کے علاقے میں حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کریں اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے سے باز رہیں۔

 اسلام آباد میں اسپیشل ٹکنالوجی زونز اتھارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔ ہم نے ان کے تمام مطالبات کو قبول کر لیا ہے۔ لیکن ان کا ایک مطالبہ یہ ہے کہ جب وزیر اعظم دھرنے کا دورہ کریں گے تو ان کو دفن کیا جائے گا۔ 

میں نے انھیں یہ پیغام بھیجا ہے کہ جب آپ کے سارے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں تو پھر آپ اس طرح کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کو بلیک میل نا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اس طرح کوئی بھی وزیر اعظم کو بلیک میل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں پاکستان ڈیموٹریٹک تحریک کے بھی بدمعاشوں کا گروہ  ہے۔ یہ بلیک میل بھی ڈھائی سال سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں | ہزارہ برادری نے اپنے شہداء کو دفنانے سے انکار کر دیا، احتجاج جاری

 وزیر اعظم نے کہا کہ مظاہرین کو مطلع کیا گیا تھا کہ ایک بار جب وہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کو دفن کردیں گے تو وہ دورہ کریں گے۔ میں اس پلیٹ فارم کے زریعے کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ آج انہیں دفن کرتے ہیں تو ، میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملنے کوئٹہ جاؤں گا۔ یہ بات واضح ہے۔ آپ کے سارے مطالبات پورے ہوچکے ہیں لیکن آپ کوئی شرط نہیں لگا سکتے جس کی کوئی منطق نہیں ہے۔ لہذا پہلے ، مرنے والوں کو دفن کردیں۔ اگر آپ آج یہ کام کرتے ہیں تو میں آپ کی ضمانت دیتا ہوں کہ میں کوئٹہ آؤں گا

یہ بھی پڑھیں:  اعتماد کا ووٹ نہ لینے کے بعد پرویز الٰہی آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناء اللہ

آج وزیر اعظم عمران کے یہ بیان اس وقر تبصرے میں آئے جب بلوچستان کے شیعہ ہزارہ برادری نے ہفتے کے آخر میں بے دردی سے مارے گئے افراد کو دفنانے سے انکار کرتے ہوئے جمعہ کے روز چھٹے دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔

یاد رہے کہ  اتوار کے روز مسلح حملہ آوروں نے بلوچستان کے مچھ کوئلہ فیلڈ کے علاقے میں ایک کان سائٹ کے قریب رہائشی کمپاؤنڈ میں 11 کان کنوں کے گلے کاٹ ڈالے تھے جس نے پورے واقعے کو فلمایا اور دہشتگردوں نے اسے بعد میں اسے آن لائن پوسٹ کیا۔ اس بھیانک حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ نے قبول کی تھی۔

 اس کے بعد سے  ہزاروں افراد نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس علاقے میں کان کنوں کی لاشوں پر مشتمل تابوت کے ساتھ  احتجاج کیا  جبکہ اس برادری کے ممبران نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.