Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

قطر اپنے خلاف گلف ریاستوں کی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر راضی

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 26, 2020
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
قطر-اسرائیل-معاہدہ

زرائع کے مطابق قطر اگلے ماہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرے گا جبکہ قطر کی جانب سے اس موقع پر ایک سخت شرط بھی رکھی جائے جو کہ فی الحال اس پر عمل درآمد ہونا ناممکن سا لگتا ہے اور وہ یہ ہے کہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کی الگ ریاست قائم کی جائے۔

یہ بات خلیج کے ایک رپورٹر، جو متعدد ممالک میں حکومت کے اعلی عہدے داروں سے منسلک ہیں، نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتائی  کہ دوحہ اب امریکہ کی ثالثی کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ امارات نے اسرائیل سے تعلقات قائم کئے تو قطر اس کے خلاف ایک مضبوط آواز بلند کی۔ قطر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ قطر  فلسطین کے مسئلے پر اپنے مضبوط مؤقف کی تصدیق کرتا ہے اور اسرائیل سے تعلقات کے لئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور یروشلم کے فلسطین کے دارالحکومت بننے کے ساتھ ایک آذاد فلسطینی ریاست کی شرط رکھی گئی ہے۔  یہودی ریاست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قطر حکومت کے بیان کے علاوہ قطری میڈیا نے بھی امارات اسرائیل امن معاہدہ کے خلاف خوب کمپین چلائی تھی۔

قطر اور اسرائیل کے مابین ممکنہ معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ یہ معاہدہ اگلے مہینے کے اوائل میں تشکیل پائے گا جس کے بعد قطر یہودی ریاست کے ساتھ سرکاری معاہدے پر دستخط کرنے والی تیسری خلیجی ریاست بن جائے گی۔  

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ نے افغان طالبان سے امریکی خفیہ ملاقات منسوخ کردی۔

یاد رہے کہ سن 2017 میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر کے تجارت معطل کردی تھی اور ساتھ اپنے فضائیہ کو بند کردیا تھا۔ اس پر یہ الزام لگایا تھا کہ وہ اخوان المسلمین کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں جبکہ یہ تنظیم خطے کی متعدد ریاستوں میں ایک دہشت گرد تنظیم سمجھی جاتی ہے۔

زرائع کے مطابق اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بدلے میں ، واشنگٹن خلیجی ریاستوں پر دباؤ ڈالے گا اور انہیں قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے پر مجبور کرے گا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026
چینی آئی پی پی کی کوئلہ سپلائی معاہدوں پر ایک سالہ حد کی مخالفت، پورٹ قاسم پاور کمپنی سپلائی تعطل 

حکومت کا فیسکل بوجھ، منقطع کنکشنز کی بحالی کے لیے ایل این جی ٹیرف کی سخت شرائط نافذ

اکتوبر 15, 2026
پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

پاکستان اور عمان کے مابین سفارتی بریک تھرو، بغیر ویزا انٹری کے تاریخی معاہدے پر دستخط

اکتوبر 15, 2026
وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

وزارت آئی ٹی کا بریک تھرو، پاکستان سیٹلائٹ کمیونیکیشن آلات کے  نئے قوانین کا فریم ورک جاری

اکتوبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

لاہور میں نائٹ ٹورزم کا افتتاح، شاہی قلعہ اور شالیمار باغ رات کے وقت کھولنے کا باقاعدہ اعلان 

اکتوبر 15, 2026
خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا کے پولیس شہدا کے لیے پیکیج، گورنر نے امدادی رقم 15 ملین روپے کرنے کا اعلان کر دیا

اکتوبر 15, 2026
نرسنگ کے طلبہ کے لیے یو ایچ ایس کا فیصلہ، فیل ہونے والوں کے لیے ریسٹ امتحان کی منظوری 

کراچی کے نرسنگ کالج میں داخلوں کا اعلان، سٹی انسٹی ٹیوٹ کا 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.