اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ آ گئی

حرا خلیل by حرا خلیل
جون 25, 2020
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, سفر
PIA-plane-crash

پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ آ گئی، رپورٹ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ہوا بازی سروس خان کی جانب سے پیش کی گئی۔ رپورٹ میں پائلٹ مورد الزام کا شکار، جعلی پائلٹس کی بھی نشاندہی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی غلام سروس خان نے پی آئی حادثہ کی ابتدائی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی اس میں بتایا گیا کہ پائلٹس کے ذہنوں پر کورونا سوار تھا انہوں نے پرواز پر کم توجہ دی اور کورونا پر زیادہ گفتگو کی۔ وہ کچھ زیادہ ہی اور کانفیڈینس کا شکار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثہ کے ذمہ دار پائلٹ، معاون پائلٹ اور ائیر کنٹرولر ہیں۔

وفاقی وزیر نے ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت جہاز 2500 فٹ کی بجائے 7220 فٹ کی بلندی پر موجود تھا۔ جب جہاز نے دوبارہ ٹیک آف کیا تو پی آئی اے جہاز کے دونوں انجنوں کو بہت نقصان پہنچ چکا تھا۔ بتایا گیا کہ لینڈنگ گئیر کے بغیر جہاز تین دفعہ رن وے سے ٹچ ہوا جس سے کافی نقصان ہو چکا تھا۔ مزید برآں بتایا گیا کہ ائیر بلو اور بھوجا ائیر کے حادثات کی وجہ بھی پائلٹس ہی تھے۔ پائلٹس کچھ زیادہ ہی خود اعتمادی کا شکار دکھائی دے رہے تھے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ملک بھت کے پائلٹس کی ڈگریاں چیک کی گئیں تو یہ بات سامنے آئی ہے 262 پائلٹس کے لائسنس ہی جعلے ہیں۔ انہوں نے خود امتحان نہیں دیا ہے۔ ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کل کل پائلٹس کی تعداد کو دیکھا جائے تو 40 فیصد پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایم-6 موٹروے منصوبے کا آغاز : تاریخ 2026 کے لیے کنفرم

اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر 860 پائلٹس ہیں جبکہ ان تمام کے امتحانات کے ٹیسٹ کی ری چیکنگ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 262 پائلٹس نے خود امتحان نہیں دئیے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سےبڑھ کر بدقسمتی کیا ہو سکتی ہے کہ 262 پائلٹس کو جعلی لائسنس بنوا کر دئیے گئے یہ ہم سب کے لئے انتہائی شرم کا مقام ہے ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو گی بلکہ اس کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ اس کی 1960 اور 70 والی شان و شوکت کو بحال کریں گے۔ 

یاد رہے کہ کراچی پہ آئی اے طیارہ حادثے میں 97 مسافر و عملہ شہید ہوئے جبکہ طیارہ گرنے سے زمین پر موجود ایک بچی بھی شہید ہوئی۔ 29 گھر تباہ ہوئے اور زمین پر موجود دو افراد زخمی ہوئے۔ حکومت کی جانب سے نوے مسافروں کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے فی خاندان دئیے گئے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

عید الاضحیٰ 2026 کی متوقع تاریخ

عید الاضحیٰ 2026 کی متوقع تاریخ کا اعلان: رویت ہلال ریسرچ کونسل کی اہم پیش گوئی

مئی 2, 2026
نون لیگ یوتھ لیڈر کراچی فائرنگ

گلستانِ جوہر کیفے میں فائرنگ، مسلم لیگ (ن) کا نوجوان رہنما جاں بحق

مئی 2, 2026
پاپا گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری

پاپا گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری: کیا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے دور کا خاتمہ ہو گیا ہے؟

مئی 1, 2026
جرمنی اپرچونٹی کارڈ برائے پاکستانی

جرمنی اپرچونٹی کارڈ برائے پاکستانی: 2026 میں بغیر جاب آفر اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

مئی 1, 2026
پاکستان میں آم کی برآمد پر پابندی 2026

حکومت نے یکم جون تک آموں کی برآمد پر پابندی کیوں لگائی؟

مئی 1, 2026
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا ‘سافٹ لانچ’؟ کیا یہ مشہور جوڑی ایک بار پھر ساتھ ہے؟

مئی 1, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

عید الاضحیٰ 2026 کی متوقع تاریخ

عید الاضحیٰ 2026 کی متوقع تاریخ کا اعلان: رویت ہلال ریسرچ کونسل کی اہم پیش گوئی

مئی 2, 2026
نون لیگ یوتھ لیڈر کراچی فائرنگ

گلستانِ جوہر کیفے میں فائرنگ، مسلم لیگ (ن) کا نوجوان رہنما جاں بحق

مئی 2, 2026
پاپا گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری

پاپا گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری: کیا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے دور کا خاتمہ ہو گیا ہے؟

مئی 1, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔