اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
  • پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
  • کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
    • پاکستان کرکٹ کی تازہ خبریں – میچ، سیریز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس
  • پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس
    • پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
    • ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس
  • تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس
    • فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
    • موسیقی کی دنیا – نئے گانے، البم، فنکار اور میوزک انڈسٹری نیوز
  • بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
  • علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
  • طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے
    • صحت اور تندرستی – بیماریوں سے بچاؤ، غذائی مشورے اور طبی خبریں
    • سفر اور سیاحت – پاکستان اور دنیا کی بہترین منزلیں اور ٹریول گائیڈ
  • آج سونے کی قیمت

بلاول کے میڈیا کی توہین والے بیان پر مخصوص صحافی پراسرار طور پر خاموش

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 19, 2021
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
بلاول کے میڈیا کی توہین والے بیان پر مخصوص صحافی پراسرار طور پر خاموش

 پاکستان پاکستان–

کچھ روز قبل بلاول بھٹو نے کراچی میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران میڈیا پر بھونکنے کا الزام لگایا تھا اور میڈیا کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں پیپلزپارٹی کے خلاف بھونکنے والوں کی باتوں پر نہ چلیں۔

اب میڈیا کے دوست جن کی صحافت آزاد ہے وہ بتائیں زرا کہ ان میں سے کس کے بھونکنے کی بات لبرل بوائے کر رہا ہے ؟ آپکی آزادی صحافت آج کہیں اتوار کی چھٹی پر تو نہیں ؟ pic.twitter.com/gVLxTrw7tE

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 17, 2021

بلاول بھٹو کے اس بیان پر کچھ صحافیوں کی جانب سے تو سخت تنقید کی گئی جبکہ کچھ نے اشارے کنایے سے تنقید کی لیکن صحافیوں کی اکثریت ایسی ہے جس نے ابھی تک بلاول بھٹو کے اس بیان پر چپ سادھ لی ہوئی ہے۔

کیا یہ وہی بلاول ہیں جو چند پہلے ہمارے سب سے بڑے ہمدرد بن کر پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے دھرنے میں پہنچے، یہ حکومت کے قانون PMDA کے سب سے بڑے مخالف بنتے ہیں، یہ ہمارے ساتھ آزادی صحافت کے چیمپئین بنتے ہیں لیکن جب انکی اپنی حکومت یا پارٹی کی بات آتی ہے تو یہ ہے انکی برداشت اور اصول https://t.co/iSEAIj6reN

— Ameer Abbas (@ameerabbas84) October 18, 2021

چپ سادھنے والوں میں زیادہ تر صحافی وہ ہیں جنہوں نے مولانا طارق جمیل کے میڈیا سے متعلق بیان پر ان پر سخت تنقید کی تھی یہاں تک کہ طارق جمیل صاحب کو بالآخر بلامشروط معافی مانگنا پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہوٹل اجلاس سے حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں بن سکتے، اعتزاز احسن

چپ سادھ نے والے صحافیوں کی اکثریت کا تعلق ان صحافیوں سے بھی ہے جو کچھ عرصہ قبل پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پر احتجاج کر رہے تھے اور آج بلاول کے میڈیا مخالف بیان پر خاموش ہیں۔

اچھا تو بلاول کے مطابق میڈیا والے بھونکتے ہیں؟ 😳🤯 یعنی سب ک** ہیں؟

— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) October 18, 2021

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاموش صحافیوں پر سخت تنقید کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی بات عمران خان کرتا تو میڈیا عمران خان کے خلاف پروگرام کرتا ہوتا۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے مزید کہا کہ اب جب بلاول بھٹو نے میڈیا کو بھونکنے والے کتے کی طرح کہا ہے تو میڈیا کے صحافیوں نے چپ کیوں سادھ لی ہے؟

میڈیا ہاوسز کےلیے یہ خبر تو بہت بڑی ہے۔ اسی خاتون کے بھائی نے کل کہا کہ "میڈیا بھونکتا ہے" اس پر صحافت کے علمبردار کسی میڈیا ہاوس، سینیئر اینکر اور یا یونین آف جرنلسٹس کو صحافت کی 'عزت' کا خیال نہیں آیا۔ یہ بات عمران خان نے کی ہوتی تو ابھی تک عالمی تنظیموں سےبھی مذمت آچکی ہوتی۔ https://t.co/OGbn6XSfEZ

— Rizwan Ghilzai (Student of Arshad Sharif) (@RizwanGhilzai) October 18, 2021

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کے اس بیان پر جن صحافیوں نے تنقید کی ان میں مظہرعباس، امیر عباس، شفاء یوسفزئی، رضوان غلیزئی، نادیہ مرزا اور دیگر شامل ہیں مگر خاموش رہنے والوں میں حامد میر، محمد مالک، رؤف کلاسرا جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بلاول بھٹو کے اس بیان پر تبصرہ کیا اور کہ کہ اب میڈیا کے آزاد صحافت والے دوست بتائیں کہ بلاول بھٹو  ان میں سے کس کے بھونکنے کی بات کر رہا ہے ؟

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان پر 7 فروری کو فرد جرم عائد کرے گی

یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: عائشہ اکرام کے دوست ٹک ٹاکر ریمبو کے جیل میں انکشافات

انہوں نے خاموش رہنے والے صحافیوں سے طنزیہ طور پر پوچھا کہ آپکی آزادی صحافت آج کہیں اتوار کی چھٹی پر تو نہیں ؟

شہباز گل کے ٹویٹ پر امیر عباس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی بلاول بھٹو ہیں جو چند پہلے ہمارے سب سے بڑے ہمدرد بن کر پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے دھرنے میں پہنچے ہوئے تھے؟

ہم نیوز سے تعلق رکھنے والی صحافی شفاء یوسفزئی نے تبصرہ کیا کہ کیا بلاول کے مطابق میڈیا والے بھونکتے ہیں؟ یعنی سب ک** ہیں؟

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان اسکیم

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے "آسان اسکیم” کا اعلان کر دیا: اہلیت ، سالانہ آمدنی اور رجسٹریشن کا طریقہ کار

جون 5, 2026
ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026

ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026: پنجاب بھر کے نوجوانوں کے لیے 1,400 آسامیوں کا اعلان، اہلیت اور اپلائی کی تفصیلات

جون 5, 2026
یوکے ویزا آن لائن اپلائی

یوکے ویزا آن لائن اپلائی: بغیر ایجنٹ کے پاکستان سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

جون 5, 2026
ایف ڈی ای سمر اسپورٹس کیمپ

ایف ڈی ای سمر اسپورٹس کیمپ: اسلام آباد کے طلبہ کے لیے شیڈول، کھیلوں اور مقامات کی مکمل تفصیلات

جون 5, 2026
پاکستان کی افورڈ ایبل ہاؤسنگ اسکیم 2026

پاکستان کی افورڈ ایبل ہاؤسنگ اسکیم 2026 میں اپلائی کرنے کا طریقہ: قرض کے نئے قوانین کی تفصیلات

جون 5, 2026
پاکستان بجٹ 2026

پاکستان بجٹ 2026 کی تاریخ 10 جون کنفرم: آپ کے گروسری بجٹ میں 3 بڑی ممکنہ تبدیلیاں

جون 5, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان اسکیم

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے "آسان اسکیم” کا اعلان کر دیا: اہلیت ، سالانہ آمدنی اور رجسٹریشن کا طریقہ کار

جون 5, 2026
ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026

ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026: پنجاب بھر کے نوجوانوں کے لیے 1,400 آسامیوں کا اعلان، اہلیت اور اپلائی کی تفصیلات

جون 5, 2026
یوکے ویزا آن لائن اپلائی

یوکے ویزا آن لائن اپلائی: بغیر ایجنٹ کے پاکستان سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

جون 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔