بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی کار حادثے کا شکار ہوئی ہے جبکہ دونوں کرکٹرز کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ یہ دونوں کراچی میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑی کی حیثیت سے شریک تھیں۔
پی سی بی زرائع مطابق بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی کار کو حادثہ جمعہ کی رات آیا جس کے بعد انہیں فرسٹ ایڈ دی گئی۔ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی دیکھ بھال کررہا ہے اور ان کے احتیاطی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑی جمعہ کی رات دیگر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کے لئے ہوٹل سے نکلے تو یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔