اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

کینٹ الیکشنز کے نتائج آ گئے، تحریک انصاف سب سے آگے

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 13, 2021
in سیاست کی خبریں
کینٹ الیکشنز کے نتائج آ گئے، تحریک انصاف سب سے آگے

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 63 نشستیں حاصل کر کے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات 2021 میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی یے۔ جبکہ اس کے بعد مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر رہی ہے جس نے ملک بھر سے 59 نشستیں حاصل کی ہیں۔

غ غیر سرکاری اور غیر تصدیق شدہ نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے بھی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ انہوں نے مجموعی طور پر 52 نشستیں حاصل کی ہیں۔ 

دیگر اپوزیشن جماعتوں میں پیپلز پارٹی نے 17 ، جماعت اسلامی نے سات اور عوامی نیشنل پارٹی نے دو پر کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | میرا مقصد فوج کے خلاف بات کرنا نہیں تھا، حامد میر نے رجوع کر لیا

 اتحادی جماعتوں میں سے ایم کیو ایم نے 10 جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ نشستیں جیتیں۔ 

 آزاد امیدواروں نے پنجاب میں 32 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ میں نو ، سندھ میں سات اور بلوچستان میں چار نشستیں حاصل کی ہیں۔

 ایم کیو ایم نے سندھ میں اپنی تمام 10 نشستیں جیتیں جبکہ جماعت اسلامی نے سندھ میں پانچ اور پنجاب میں دو نشستیں جیتیں۔ اے این پی نے خیبر پختونخواہ میں دو جبکہ بی اے پی نے بلوچستان میں دو سیٹیں جیتیں۔

 اتوار کے انتخابات میں ملک بھر سے 684 آزاد امیدوار میدان میں تھے جبکہ سیاسی جماعتوں کے 876 امیدوار ان کا مقابلہ کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 183 امیدواروں کو میدان میں اتارا ، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 144، پیپلز پارٹی نے 133، جماعت اسلامی نے 104،  متحدہ قومی موومنٹ نے 42 ،  پاک سرزمین پارٹی نے 35 ، مسلم لیگ ق نے 34، جے یو آئی ف نے 25  اور  تحریک لبیک پاکستان نے 83 امیدواروں کو میدان میں اتارا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حزب اختلاف کی جماعتیں اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہیں.

 پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا۔ پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹر پولنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود اپنا ووٹ ڈالنے میں کامیاب رہے۔ باہر کھڑے لوگوں کے لیے دروازے بند کر دیے گئے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب نے زمین کے فراڈ کو روکنے کے لیے 'گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ' لانچ کر دیا

پنجاب نے زمین کے فراڈ کو روکنے کے لیے ‘گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ’ لانچ کر دیا

مارچ 6, 2026
اسلام آباد کے اسکولوں کو عید کی 11 مسلسل چھٹیاں کیسے مل رہی ہیں؟

اسلام آباد کے اسکولوں کو عید کی 11 مسلسل چھٹیاں کیسے مل رہی ہیں؟

مارچ 7, 2026
پنجاب میں راشن کارڈ کے بغیر 10,000 روپے کیسے حاصل کریں؟

پنجاب میں راشن کارڈ کے بغیر 10,000 روپے کیسے حاصل کریں؟

مارچ 6, 2026
Vivo iQOO Z11x کے ڈیبیو کی تصدیق پاکستان میں متوقع قیمت اور تفصیلات

Vivo iQOO Z11x کے ڈیبیو کی تصدیق: پاکستان میں متوقع قیمت اور تفصیلات

مارچ 6, 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ اسکیم 2026 بیواؤں اور یتیموں کے لیے مالی امداد

وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ اسکیم 2026: بیواؤں اور یتیموں کے لیے مالی امداد

مارچ 6, 2026
کیا کراچی ایجوکیشن بورڈ نے پاسنگ مارکس بڑھا دیے ہیں؟

کیا کراچی ایجوکیشن بورڈ نے پاسنگ مارکس بڑھا دیے ہیں؟

مارچ 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب نے زمین کے فراڈ کو روکنے کے لیے 'گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ' لانچ کر دیا

پنجاب نے زمین کے فراڈ کو روکنے کے لیے ‘گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ’ لانچ کر دیا

مارچ 6, 2026
اسلام آباد کے اسکولوں کو عید کی 11 مسلسل چھٹیاں کیسے مل رہی ہیں؟

اسلام آباد کے اسکولوں کو عید کی 11 مسلسل چھٹیاں کیسے مل رہی ہیں؟

مارچ 7, 2026
پنجاب میں راشن کارڈ کے بغیر 10,000 روپے کیسے حاصل کریں؟

پنجاب میں راشن کارڈ کے بغیر 10,000 روپے کیسے حاصل کریں؟

مارچ 6, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔