اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Icons8 Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کورونا: آئی سی سی نے گائڈ لائنز پیش کر دیں

حرمین رضا by حرمین رضا
مئی 28, 2020
in قومی نیوز, کرکٹ نیوز, کھیل کی خبرین
کورونا آئی سی سی نے گائڈ لائنز پیش کر دیں

 مئی 23 2020: (جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر کرکٹ کو بحال کرنے کے لئے ایس او پیز پر مشتمل گائڈلائنز جاری کر دی ہیں

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گائڈلائنز کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کس کامیابی کا جشن منانے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے پر پابندی ہو گی- مزید برآں ہائی فائیو پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

آئی سی سی کی جانب سے جمعہ کے روز سولہ صفحات پر مشتمل "آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈلائنز” کے نام سے ایس او پیز جاری کئے گئے- جاری کی گئی گائڈلائنز میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ کوئی بھی بولر گیند چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال نہیں کر سکے گا

دستاویزات کے مطابق آئی سی سی رولز میں لکھا ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے سے فیصلہ رکھیں گے اور کسی قسم کی ایسی ایکٹویٹی نہیں کر سکیں گے جس میں باڈی کنٹیکٹ ہو- تمام کھلاڑی اپنا سامان بھی الگ رکھیں اور پانی سمیت کسی قسم کی اشیاء کا تبادلہ نہیں ہو گا

بولرز کو کی گئی ہدایات میں شامل ہے کہ وہ گینڈ کو چھونے کو بعد ہاتھ اپنے چہرے پہ مت لگائیں  اور ہینڈ سیناٹائزر کا استعمال کریں- دی گئی ریگولیشنز میں لکھا ہے کہ امپائر دستانے پہن کر گیند کو چھو سکتے ہیں- کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے دوران کم از کم ایک میٹر فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام گائڈلائنز میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کی رہنمائی کے مطابق مرتب کی گئی ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ نے یہ سفارش بھی کی ہے کہ ہر ٹیم کے ساتھ ایک چیف میڈیکل آفیسر ہونا چاہیے جو کھلاڑیوں کو مزید بہتر رکھ سکے

میڈیکل بورڈ نے ایک اور سفارش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو 14 روز قنرطینہ میں رکھا جائے اور کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں کھیلنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا جائے

مزید برآں مشورہ دیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڈی چارٹڈ فلائٹس میں سفر کریں جبکہ ہر کھلاڑی کے لئے رہائش کے لئے الگ کمرہ ہو اور ایک ٹیم ایک ہی فلور پر قیام پذیر ہو

حرمین رضا

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

mastung suicide

بین الاقوامی برادری پاکستان میں مستونگ خودکش دھماکے کی مذمت کے لیے متحد ہے۔

ستمبر 30, 2023
afghanistan

پڑوسی ممالک طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکیں

ستمبر 30, 2023
how to lose

عنوان:آسانی سے وزن کم کرنے کا طریقہ

ستمبر 30, 2023
new york city

سیلاب نے نیویارک سٹی کو مفلوج کر دیا، ہنگامی حالت کا اعلان

ستمبر 30, 2023
apple reselle

ایپل ری سیلر نے آئی فون 15 سیریز کے لیے اینڈرائیڈ یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کیبل استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

ستمبر 30, 2023
joe biden

جو بائیڈن نے امریکی اقدار اور اداروں کو خطرہ بتاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی۔

ستمبر 29, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

mastung suicide

بین الاقوامی برادری پاکستان میں مستونگ خودکش دھماکے کی مذمت کے لیے متحد ہے۔

ستمبر 30, 2023
afghanistan

پڑوسی ممالک طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکیں

ستمبر 30, 2023
how to lose

عنوان:آسانی سے وزن کم کرنے کا طریقہ

ستمبر 30, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Icons8 Tiktok

Add New Playlist