کورونا: ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی

30 ٍ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اگست میں شیڈیول ہونے والا زمبابوے کا اسٹرولیا کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے زمبابوے کا اسٹریلیا میں شیڈیول دورہ کرکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے زرائع کے مطابق سیکور ماحول کی فراہمی اور دیگر معاملات پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق آسٹریلیا کی زمبابوے سے سیریز منسوخ ہونے پر آسٹریلیا پرامید ہے کہ وہ ستمبر میں انگلینڈ سے کرکٹ سیریز کا اہتمام کرے۔

یاد رہے کہ زمبابوے کا دورہ کرکٹ 9 سے 15 اگست کے دوران 3 ون ڈے پر مشتمل شیڈیول تھا جسے کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جاویریہ حارث

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *