Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کا امن کا پیغام، بھارت کو پانی کے مسئلے پر سخت پیغام

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 28, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
پاکستان کا امن کا پیغام، بھارت کو پانی کے مسئلے پر سخت پیغام

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کا دوٹوک موقف دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے اور ہر قسم کے تنازع کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہتا ہے بشرطیکہ بھارت خلوصِ نیت سے آگے بڑھے۔ تاہم انہوں نے بھارت کو خبردار بھی کیا کہ اگر اس نے سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو پاکستان ہر ممکن طریقے سے اپنے پانی کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا انحصار ان دریاؤں پر ہے جن سے پانی نہ صرف زرعی شعبے بلکہ پینے کے لیے بھی فراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اس قسم کے کسی بھی اقدام کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے اور اس کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام، مسلح افواج اور دوست ممالک کے تعاون سے ہم ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر دہشت گردی کے خلاف بات کرنا چاہے تو پاکستان اس پر بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے  کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ 90 ہزار قیمتی جانیں گئیں اور 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ نے اپنے اور خاتون اول کے کورونا مثبت آنے کی تصدیق کر دی

انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیاہے اور کہاہے کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ اگر وہ واقعی خطے میں امن چاہتا ہے تو اس مسئلے پر سنجیدگی سے بات کرے۔

شہباز شریف نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، روحانی اور ثقافتی رشتوں کا ذکر کیا ہے اور ان ممالک کا شکریہ ادا کیاہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ تینوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں چاہے وہ نگورنو کاراباخ کا مسئلہ ہو، شمالی قبرص ہو یا کشمیر۔

انہوں نے عالمی چیلنجز جیسے ماحولیاتی تبدیلی، بیماریوں اور معاشی بحرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا اتحاد ایک امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا  ہے کہ یہ اتحاد صرف تین ممالک کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے امن، استحکام اور ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

آخر میں وزیرِ اعظم نے کہا  ہے کہ سہ فریقی تعاون سے دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ جنگ و جدل کے بجائے تعاون، امن، ترقی اور بھائی چارہ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ پاکستان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  کویت نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی ختم کر دی ہے

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم: 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

نومبر 19, 2026
پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب : 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

نومبر 19, 2026
ترکیہ کا نیا گولڈن ویزا پروگرام جائیداد خریدے بغیر رہائش کا آسان موقع

ترکیہ کا نیا گولڈن ویزا پروگرام: جائیداد خریدے بغیر رہائش کا آسان موقع

نومبر 19, 2026
لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ: خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

نومبر 19, 2026
فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

نومبر 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم: 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

نومبر 19, 2026
پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب : 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

نومبر 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.