Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا

حرا خلیل by حرا خلیل
جولائی 19, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, سفر اور سیاحت – پاکستان اور دنیا کی بہترین منزلیں اور ٹریول گائیڈ, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا

 پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق (آج) جمعہ سے ہوگا۔ اس سلسلے میں جمعرات کو  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق، آؤٹ سورس سروسز سمیت تمام میل، ایکسپریس، انٹرسٹی اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایہ کو معقول بنانا ضروری تھا۔ 

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام مال بردار اور گڈز ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام اسٹیشنوں، بکنگ دفاتر، ریزرویشن دفاتر اور متعلقہ عملے کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ 11 جون کو پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ 2024 کے تہواروں کے دوران مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرین کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کی تھی۔ 

نغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے مسافروں سے 76 ملین وصول

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریلوے پولیس اور ٹرین کے عملے کی مدد سے کریک ڈاؤن کے دوران بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے مسافروں سے 76 ملین روپے سے زائد کی رقم وصول کی ہے۔

پاکستان ریلویز کے ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 59,143 مسافر مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پائے گئے اور ان سے مذکورہ رقم وصول کی گئی، جو محکمہ کے سرکاری بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بغیر ٹکٹ والے مسافروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے کریک ڈاؤن روزانہ ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا اسٹیٹ بینک عید الفطر 2025 کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری کرے گا؟

 ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنا غیر قانونی ہے اور جو لوگ بغیر ٹکٹ پکڑے گئے ان سے جرمانے کے علاوہ ٹرین کے پورے سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت وصول کی گئی۔ 

ادائیگی نہ کرنے والوں کو ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم: 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

نومبر 19, 2026
پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب : 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

نومبر 19, 2026
ترکیہ کا نیا گولڈن ویزا پروگرام جائیداد خریدے بغیر رہائش کا آسان موقع

ترکیہ کا نیا گولڈن ویزا پروگرام: جائیداد خریدے بغیر رہائش کا آسان موقع

نومبر 19, 2026
لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

لاہور میں طالبات کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ: خواتین کی خودمختاری کا نیا قدم

نومبر 19, 2026
فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ: ملکی دفاع میں ایک اور بڑا سنگِ میل

نومبر 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا گرین رکشہ اسکیم: 50 فیصد سبسڈی پر ماحول دوست رکشے دینے کا اعلان

نومبر 19, 2026
پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

پنجاب ایم بی بی ایس داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ: کلوزنگ میرٹ 93.297 فیصد رہا

نومبر 19, 2026
اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب : 2035 تک آبادی میں تاریخی اضافے کی پیشگوئی

نومبر 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.