اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Icons8 Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبرین
  • کھیل کی خبرین
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبرین
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبرین
  • علاقائی خبرین
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی ہو سکتے ہیں

by حرمین رضا
ستمبر 19, 2023
in کرکٹ نیوز
20230918 150023 0000

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں حسن علی اور ابرار احمد کو شامل کرنے کا امکان نظرآرہا ہے کیونکہ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں پرغورجاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے مصروف عمل ہے۔

سلیکٹرز کو شاداب خان پر کیچ 22 کی صورتحال کا سامنا ہے

ایشیا کپ 2023 سے جلد باہرہونے پرمتعلقہ حکام کو ٹیم کا گہرائی سے تجزیہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابراعظم سمیت دیگرٹیم انتظامیہ اب میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی روشنی میں محمد حارث، اسامہ میر، محمد وسیم اور فہیم اشرف کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں میں شمولیت کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔ جبکہ حسن علی اور اسپنر ابرار احمد کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں | ایشیاء کپ میں شکست کے باوجود پاکستان آئی سی سی ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

آؤٹ آف فارم اوپنر فخر زمان اور نائب کپتان شاداب خان کے انتخاب پر خدشات کے باوجود ان دونوں کے میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کا امکان نظر آرہا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا ممکنہ 15 رکنی سکواڈ کچھ اس طرح نظرآ سکتا ہے، بابراعظم، امام الحق، فخرزمان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور زمان خان۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کا شیڈول 6 اکتوبرسے شروع ہو کر11نومبر تک رہے گا۔

ڈے میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے جبکہ دیگر تمام ڈے اینڈ نائٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔

اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ کولکتہ میں کھیلتا نظر آَے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

noor bukhari

نور بخاری مدینہ میں والدہ اور بہن کے ساتھ

ستمبر 26, 2023
ehraam e junoon

احرام ای جونون: ایک اطمینان بخش فائنل نے مداحوں کو مزید کے لیے تڑپ چھوڑ دیا۔

ستمبر 26, 2023
criticising

شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کی قیادت والی حکومت پر تنقید کی اور پاکستان میں ایک نئی سیاسی پارٹی کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ستمبر 26, 2023
ireland's crowley

جیک کرولی اسکاٹ لینڈ کے خلاف رگبی شو ڈاؤن میں آئرلینڈ کے چارج کی قیادت کر رہے ہیں

ستمبر 26, 2023
85 new cases

لاہور میں گلابی آنکھ کے انفیکشن کے 85 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ستمبر 26, 2023
sbp offers

اسٹیٹ بینک کا بلا سود قرض خواتین کو کاروبار اور معاشی استحکام کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانے کے لیے ہے

ستمبر 26, 2023

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

noor bukhari

نور بخاری مدینہ میں والدہ اور بہن کے ساتھ

ستمبر 26, 2023
ehraam e junoon

احرام ای جونون: ایک اطمینان بخش فائنل نے مداحوں کو مزید کے لیے تڑپ چھوڑ دیا۔

ستمبر 26, 2023
criticising

شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کی قیادت والی حکومت پر تنقید کی اور پاکستان میں ایک نئی سیاسی پارٹی کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ستمبر 26, 2023

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Icons8 Tiktok

Add New Playlist