محسن نقوی کی یوم علی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت

:محسن نقوی کی یوم (شہادت) علی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے متعلقہ حکام کو آج 21 رمضان المبارک مورخہ 12 اپریل 2023 کو خلیفہ چہارم حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ حکام منصوبہ بند سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

 وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو فیلڈ میں رہنے اور شرپسندوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں | آج پاکستان میں سونے کی قیمت کیا ہے؟

حرمین رضا

حرمین رضا اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔