Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

صحافی وحید مراد کا جبری گمشدگی کے بعد دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدیل حسن by عدیل حسن
مارچ 26, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
صحافی وحید مراد کا جبری گمشدگی کے بعد دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تازہ ترین معلومات:  جوڈیشل مجسٹریٹ نے سینئر صحافی وحید مراد کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کی تحویل میں دے دیا ہے اور ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔   

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وحید مراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کروایا ہے۔ 

صحافی وحید مراد کو مبینہ طور پر اسلام آباد میں ان کے گھر سے زبردستی اٹھایا گیا جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ 

یہ درخواست ان کی ساس عابدہ نواز نے وکلا ایمان مزاری حاضر اور ہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی تھی ۔  درخواست میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد جو ممکنہ طور پر خفیہ ایجنسیوں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے رات 2:05 بجے سیکٹر جی-8 میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ افراد کالے یونیفارم میں ملبوس تھے اور دو پولیس گاڑیوں میں آئے تھے۔   

عابدہ نواز نے بتایا کہ وہ اس واقعے کی چشم دید گواہ ہیں اور اغوا کاروں نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی تھی۔  انہوں نے مزید کہا کہ وحید مراد نے اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ دروازے کے نیچے سے سرکایا تھا  تاکہ وہ ثابت کر سکیں کہ وہ پاکستانی شہری ہیں لیکن پھر بھی انہیں زبردستی لے جایا گیا۔  

انہوں نے مزید کہا "تقریباً 15 سے 20 افراد تین گاڑیوں میں آئے تھے جن میں ایک پولیس وین اور دو ویگو ٹرک شامل تھے۔”

درخواست میں ریاست، وزارت دفاع، اسلام آباد پولیس چیف، اور کراچی کمپنی تھانے کے ایس ایچ او کو جواب دہ بنایا گیا تھا۔  

یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، مرتضی وہاب

درخواست میں مطالبہ کیا گیا  کہ عدالت وحید مراد کو فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دے- ان کے اغوا میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے تحقیقات کی جائیں اور  اگر ان پر کوئی مقدمہ درج ہے تو اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ مزید یہ کہ ان کے اہل خانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔  

وحید مراد کے اغوا کی ممکنہ وجوہات

وحید مراد اردو نیوز کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس سے قبل نیوز ون اور روزنامہ اوصاف کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ وہ پاکستان 24 نامی ایک نیوز ویب سائٹ بھی چلاتے ہیں۔  

ان کے لاپتہ ہونے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں کے مبینہ اغوا کی خبر دی تھی۔ وحید مراد جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے تھے اور اس مسئلے پر مسلسل رپورٹنگ کر رہے تھے۔  

وکیل ایمان مزاری نے اے ایف پی کو بتایا کہ "ان کے اغوا کا انداز ماضی میں ہونے والے واقعات جیسا ہی ہے۔ جس طرح رات کے اندھیرے میں ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر انہیں اٹھایا گیا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے۔”

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سی سی ای تحریری امتحان کا شیڈول

ایس پی ایس سی سی سی ای-2025: امتحانات کا مکمل شیڈول اور ٹائم لائن

جولائی 9, 2026
فیصل آباد میٹرو بس روٹ

فیصل آباد میٹرو بس روٹ فائنل: اسٹیشنز اور راستوں کی مکمل لسٹ

جولائی 9, 2026
مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج

ورچوئل یونیورسٹی نے سیمسٹر بہار 2026 کے مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جولائی 9, 2026
پنجاب میں مقامی تعطیل

کیا 11 جولائی کو پنجاب میں چھٹی ہے؟ جانیں کون سا ضلع بند رہے گا

جولائی 9, 2026
آن لائن وہیکل ٹوکن ٹیکس

گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس آن لائن چیک اور جمع کرنے کا طریقہ

جولائی 9, 2026
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم

’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام میں توسیع: گھر کی مرمت کے لیے سود سے پاک قرض کیسے حاصل کریں؟ 

جولائی 9, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سی سی ای تحریری امتحان کا شیڈول

ایس پی ایس سی سی سی ای-2025: امتحانات کا مکمل شیڈول اور ٹائم لائن

جولائی 9, 2026
فیصل آباد میٹرو بس روٹ

فیصل آباد میٹرو بس روٹ فائنل: اسٹیشنز اور راستوں کی مکمل لسٹ

جولائی 9, 2026
مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج

ورچوئل یونیورسٹی نے سیمسٹر بہار 2026 کے مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

جولائی 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.