مصنف کے بارے میں

صفحۂ اول

شاہنواز دہانی نے پی ایس ایل 2021 کی کامیابی کو والدین کے نام کر دیا

 شاہنواز دہانی پی ایس ایل 2021 کے بہترین بولر اور بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 لاڑکانہ کے اس فاسٹ بولر نے اپنی شاندار کامیابیوں کو اپنے والدین کے نام کردیا ہے۔

 ملتان سلطانز کی پشاور کو شکست دینے کے بعد فاسٹ با ولر شاہنواز دہانی نے ٹویٹ کیا کہ میں اپنی کامیابیوں کو اپنی والدہ کے لئے وقف کرنا چاہتا ہوں جو ہمیشہ میرے لئے دعا کرتی ہیں اور میرے مرحوم والد کے نام بھء (اگر وہ یہاں ہوتے تو انہیں مجھ پر فخر ہوتا)۔ 

شاہنواز دہانی نے پی ایس ایل میں نامزدگی حاصل کرنے تک ناہموار میدان پر ٹیپ بال سے ننگے پاؤں کھیلنے سے لے کر طویل سفر طے کیا ہے۔ اسے اپنے گاؤں میں کوئی سہولیات میسر نہیں تھیں حتی کہ براہ راست کرکٹ دیکھنے کے لئے مناسب کنیکشن بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں | کیا شعیب اختر نے ہانیہ عامر کے معاملے میں کچھ کہا ہے؟

 وہ اپنے دوستوں سے جوتے لیتے اور دنیا بھر میں کرکٹ میچوں کی براہ راست ٹرانسمیشن دیکھنے کے لئے “جگاڑ” لگاتے۔ شاہنواز کا کہنا ہے کہ مجھے تیز بولنگ کرنے کا جنون تھا اور میں اپنے گاؤں میں اپنی تیز باؤلنگ کے لئے جانا جاتا تھا ، اسی وجہ سے وہاں کے بہت سے لوگوں نے مجھے 3 جی باؤلر کا نام دیا تھا یعنی انٹرنیٹ کی رفتار کی تیزی کی طرح میری بال بھی تیز ہوتی۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے ضلع کے یو 18 ٹرائلز میں حاضر ہونے کے لئے اسے کسی دوست سے جوتے لینا پڑے۔

حرمین رضا

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔